اس لڑکی نے مجھے عام انسان سے خاص بنا ڈالا ‘عاطف اسلم نے کس لڑکی کے بارے میں یہ کہا کہ لوگ حیران رہ گۓ

سیانوں کا یہ کہنا ہے ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اور یہ مثل اکثر صحیح ثابت ہوتی ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اس بات کو بہت کم مرد تسلیم کرتے ہیں مشہور اداکار عاطف اسلم کا شمار بھی ان اعلی ظرف مردوں میں ہوتا ہے جو کہ نہ صرف اپنی بیوی سے بہت محبت کرتے ہیں بلکہ اس محبت کے اظہار میں کسی قسم کے بخل کا مظاہرہ نہیں کرتے

گزشتہ روز پندرہ اکتوبر کے دن عاطف اسلم کی بیگم سارہ بھروانہ کا یوم پیدائش تھا اس دن عاطف اسلم نے جہاں اپنی بیگم کو دیگر تحائف دیۓ اس دن ان کی سالگرہ کے حوالے سے سوشل میڈيا پر ایک خاص پیغام بھی شئير کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ

 

ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک لڑکی تھی جس سے مجھے پیار ہوا تھا اور میں بہت خوش ہوں کہ وہ میری زندگی کی ساتھی بن گئی اس نے مجھے کئی حوالوں سے بہت متاثر کیا ۔میں ایک عام سا آدمی تھا اس نے مجھے خاص بنا دیا

ویسے تو عاطف اسلم نے اپنی بیوی کی اس سالگرہ کو سیلیبریٹ بھی کیا ہو گا اور ان کو تحفے بھی دیۓ ہوں گے مگر محبت کا یہ اظہار تمام تحفوں سے زیادہ قیمتی اور یادگار ہو گا

سارہ بھروانہ اور عاطف اسلم کی محبت کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب کہ عاطف اسلم یونی ورسٹی کے طالب علم تھے اور سارہ لاہور ہی کے کنیرڈ کالج کی طالبہ تھی کیوپڈ کے تیر نے جب ان دونوں کے دل پر پہلی نظر میں ہی نظر کرم فرما دی تھی اس کے بعد اس محبت کے حصول میں ان دونوں کو تفریبا آٹھ طویل سالوں تک انتطار کرنا پڑا

بلاآخر 29 مارچ 2013 اس حسین جوڑے کی زندگی کا وہ یادگار دن تھا جب کہ یہ دونوں ایک ہو گۓ عاطف اسلم نے اپنی زندگی کے دو خوابوں کی تکمیل کے لیۓ کڑی محنت اور جانفشانی کا ثبوت دیا اور خود کو ایک بہترین گلوکار اور ایک کامیاب عاشق کے طور پر منوایا شادی کے اگلے سال ہی ان دونوں کی گود ان کی محبت کی نشانی احد کی صورت میں بھر گئی

یہ کامیاب جوڑا آج بھی ایک دوسرے کی محبت میں پاگل ہیں اور اس کا ثبوت عاطف اسلم کا وہ پیغام ہے جو انہوں نے سوشل میڈيا پر اپنی پیاری بیگم سارہ کے نام کیا

To Top