مشہور گلوکار عاطف اسلم نے سفر کے دوران ایک بچی کے ساتھ کیا کر ڈالا

عاطف اسلم کے شمار پاک و ہند کے مشہور اور پسندیدہ ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے ان کے چاہنے والے دنیا کے ہر حصے میں پاۓ جاتے ہیں ۔ ان کی آواز تمام سرحدوں سے با لا تر ہے ۔ اسی وجہ سے اس پاکستانی گلوکار کو ہندوستان کے لوگ بھی اتنا ہی پسند کرتے ہیں جتنا ان کے ہم وطن ان کو چاہتے ہیں


عاطف اسلم کے مداحوں میں نئی نسل کے مرد و عورتوں ک ساتھ ساتھ ہر عمر کے لوگ شامل ہیں ان کے ریلیز ہونے والے گانے ہر عمر کے لوگوں کی زبان پر عام ہو جاتا ہیں ایک بڑے فنکار کا فن اگر اس طرح سراہا جا رہا ہو تو اس کے اندر غرور اور فخر کا پیدا ہوجانا ایک فطری عمل ہے

مگر اس حوالے سے عاطف اسلم ایک بڑے فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑے انسان بھی ہیں اور اس کا ثبوت انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی موقعوں پر بھی دیا ہے ۔ان کے اس اچھے ا‍خلاق اور اپنے فن کے ساتھ محبت ہی ان کو دن دونی اور رات چوگنی ترقی دیتی جا رہی ہے

 

جیسا کہ بڑوں کا قول ہے کہ جس شاخ پر پھل لگتا ہے وہ قدرتی طور پر جھک جاتی ہے ایسا ہی ایک واقعہ حالیہ دنوں میں عاطف اسلم کو سفر کے دوران پیش آیا جب کہ ایک معصوم بچی نے جب اپنے سامنے اپنے پسندیدہ گلوکار کو دیکھا تو وہ اس سے ملاقات کی خاہشمند ہو گئی اس کے بعد اس نے مشہور گلوکار سے ایک فرمائش کر ڈالی ۔

اس بچی نے عاطف اسلم سے درخواست کی کہ وہ ان کے ساتھ ان کا فلم ثائگر زندہ ہے کا گانا کچی ڈوریوں سے گانا چاہتی ہے ۔ اس موقعے پر عاطف اسلم کا ردعمل سب کو حیران کر ڈالنے والا تھا جب انہوں نے اس معصوم بچی کی اس درخواست کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اس کے ساتھ اپنا مشہور و معروف گیت گنگنا کے اس بچی کی حوصلہ افزائی بھی کر ڈالی

اس کے بعد عاطف اسلم نے اس معصوم بچی کے ساتھ اپنے گانے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شئر بھی کر ڈالی جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں میں بھی یہ شدت سے خواہش جاگی کہ کاش وہ بھی اپنے پسنیدہ گلوکار سے کم از کم زندگی میں ایک بار تو مل پائيں۔ اس معصوم بچی کی خواہش تو پوری ہو گئی اب دیکھنا یہ ہے کہ باقی چاہنے والوں گی خواہش کب پوری ہوتی ہے ۔

 

To Top