آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی پچاس سالہ تقریبات کا لطف دوبالا کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کا قیام یکم دسمبر 1967 کو لاہور میں عمل میں لایا گیا ۔ ذوالفقار علی بھٹو کی رہنمائی میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مضبوط نظریہ، متحرک تحریک، فہم وفراست، سیاسی شعور، روشن خیالی اور باکردار قیادت ہی فرسودہ نظام میں مثبت تبدیلی اور انقلاب لاسکتی ہے۔ اس جماعت کو بنانے کا بنیادی مقصد ایک ایسی جماعت کی بنیاد رکھنا تھا جو کہ مظلوم اور غریب طبقے کی نمائندگی کرۓ گی۔

 

اس نئی بننے والی جماعت کا منشور چار نکات پر مشتمل تھا ۔اسلام ہمارا دین ہے جمہوریت ہماری سیاست ہے ۔سوشلزم ہماری معیشت ہے اور عوام ہماری طاقت ہے ۔اس چار نکات پر اس جماعت کی داغ بیل ڈالی گئی ۔اس جماعت کا نعرہ تھا روٹی کپڑا اور مکان مانگ رہا ہے سارا پاکستان ۔

اس نئی بننے والی جماعت نے اپنے منشور اور نعرے سے عوام میں مقبولیت حاصل کر لی اور ذوالفقار علی بھٹو عوام کے محبوب ترین لیڈر بن گۓ اور عوام کی یہ جماعت بھٹو کی جماعت بن گئی .اپریل 1979 کے بعد اس جماعت کے نعرے میں تبدیلی آگئی اور نعرہ بن گیا کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے ۔

پارٹی کے باقی نعرے تو پتہ نہیں کہاں چلے گۓ بس ایک یہی بھٹو کے زندہ ہونے کا نعرہ زبان زدعام ہو گیا ۔اور اسی سبب بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد بلاول زرداری کو اپنے نام کے ساتھ بھٹو کا نام لگا کر اپنے والد آصف علی زرداری کے زیر سایہ پارٹی کی ذمہ داری سنبھالنی پڑی ۔

سابقہ صدر آصف علی زرداری کی شخصیت ہمیشہ متنازع رہی ہے ۔اسی سبب انہوں نے پارٹی کی چئر پرسن کی کرسی اپنے بیٹے بلاول کے حوالے کر دی ۔اس سال اس پارٹی کو بنے پچاس سال ہو چکے ہیں ۔ اور اس کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کا ملک بھر میں انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس حوالے سے مرکزی جلسے کا انعقاد لاہور میں کیا گیا ۔

اس جلسے میں پارٹی کی مرکزی قیادت کے ساتھ عوام کی بڑي تعداد نے شرکت کی ۔جلسے کی کامیابی دیکھ کر آصف علی زرداری اتنے خوش ہوۓ کہ انہوں نے پہلے تو اپنی نشست پر بیٹھے بیٹھے جھومنا شروع کر دیا ۔مگر جب اس سے بات نہ بنی تو انہوں نے کھڑے ہو کر پارٹی ترانوں پر رقص شروع کر دیا ۔

آصف علی زرداری اسلام آباد جلسہ میں خوشی سے ناچنے لگے،

آصف علی زرداری اسلام آباد جلسہ میں خوشی سے ناچنے لگے، صدر پارٹی کو دیکھتے دیکھتے سٹیج پر موجود تمام رہنما جھومنے لگے

Posted by Dunya News on Tuesday, December 5, 2017

ان کے اس رقص سے عوام کے جوش و جزبے میں بے انتہا اضافہ ہو گیا ۔مگراب ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے. جس سے آصف علی زرداری کے اتنا پرجوش ہو کر رقص کرنے کا سبب واضح ہو جاتا ہے ۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پارٹی ورکر اپنے سوئٹر میں ایک بوتل چھپا کر لے کر آتی ہے جس میں کوئی مشروب ہے ۔

آصف علی زرداری اس عورت کے ہاتھ سے وہ بوتل لیتے ہیں اور اپنی شال میں چھپا کر اس مشروب کے چند گھونٹ پیتے ہیں ۔اور پھر اس بوتل کے ڈھکن کو بند کرتے ہیں ۔ اس کے بعد وہ خاتون آصف علی زرداری سے وہ بوتل واپس لے کر اپنے سوئٹر کے اندر چھپا کر وہ بوتل لے جاتی ہیں۔

اس کے بعد آصف علی زرداری نے اٹھ کر ڈانس کرنا شروع کر دیا ۔ اس سے لوگوں میں بہت سارے سوال پیدا ہو رہے ہیں کہ آخر اس مشروب میں ایسا کیا جادو تھا جس نے سابقہ صدرآصف علی زرداری  کو اتنا مدہوش کر دیا ۔اب فیصلہ آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے

To Top