آپا کا موٹی لڑکیوں کو خاص “مشورے” دینے کا اعلان

ہمارے معاشرے میں دوسروں کے معاملات میں دخل دینا ہر ایک کا اولین فریضہ ہوتا ہے ۔خاص طور پر خواتین تو ہر وقت مشورے اور ٹوٹکے لۓ حاضر ہوتی ہیں ۔اور کہیں کوئی لڑکی اگر کچھ زیادہ موٹی ہو تو پھر تو ہر ایک کے ٹوٹکے اور مشورے تیار ہوتے ہیں ۔یہی موٹاپا جو بچپن میں لوگوں کی محبت وصول کرنے کا سب ہوتا تھا اب ایک بوجھ ثابت ہوتا ہے ، جو تبضرے سننے کو ملتے ہیں ان میں سے کچھ پیش کرتے ہیں ۔

شادی کیسے ہو گی؟

1

سب سے پہلا سوال ہی یہ ہوتا ہے کہ اگر تمہارا وزن اتنا ہوا تو شادی کیسے ہو گی ؟ کوئی رشتہ نہیں بھیجے گا ۔ لڑکے موٹی لڑکیوں سے شادی کرنا پسند نہیں کرتے ۔اور سونے پر سہاگہ کچھ تو یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ اس وزن کے ساتھ تو ساری زندگی میکے ہی بیٹھی رہو گی ۔

ڈائٹنگ شروع کر دو

2

آخر تم ڈائٹنگ کیوں نہیں کر لیتیں ؟ تم فاسٹ فوڈ کھانا تو بالکل چھوڑ دو آج کل موٹی لڑکیوں کے رشتے نہیں آتے ۔سلاد زیادہ کھایا کرو ۔ کوشش کیا کرو کہ بھوک بچا کر کھاؤ ۔ ایسے ہی بہت سارے مشورے موٹی لڑکیوں کے لۓ شروع ہو جاتے ہیں ۔

ایکسرسائز شروع کر دو

3

وزن کم کرنے کے لۓ ڈائٹنگ کے ساتھ ساتھ ورزش ضرور کیا کرو ۔ ایسا کرو کہ تم جم جوائن کر لو ۔ اور ہاں روز صبح دو گھنٹے واک لازمی کیا کرو ۔ جب تک وزن کم نہیں ہوگا رشتے آنے  کا امکان کم ہے ۔ اچھے گھر میں شادی کرنے کے لۓ لڑکی کا سلم اور خوبصورت ہونا ضروری ہے ۔

ہئیر اسٹائل تبدیل کر لو

4

تم بالوں کے اس اسٹائل میں بہت موٹی لگتی ہو ایسا کرو کہ بالوں کا اسٹائل کچھ ایسا بناؤ کہ چہرہ تھوڑا چھپ جاۓ اس طرح کے بالوں میں تو چہرا اور موٹا لگتا ہے ۔

میک اپ کرتے ہوۓ خیال رکھا کرو

5

میک اپ کرتے ہوۓ بلش آن ایسے مت لگایا کرو ایسے تو چہرہ اور زیادہ موٹا لگتا ہے اس کو تھوڑا لمبائی کی طرف لگایا کرو تاکہ چہرہ تھوڑا پتلا لگے

یاد رکھیں موٹا یا پتلا ہونا اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے بعض لوگ بہت کھاتے ہیں مگر ان کا وزن نہیں بڑھتا اور بعض لوگوں کو پانی بھی تیل ہو کر لگتا ہے اس وجہ سے ہمیشہ تبصرے کرنے سے پہلے سوچ لیں کہ کہیں آپ کسی کی دل آزاری کا سبب تو نہیں بن رہے ہیں ۔

To Top