آؤ فلاح کی طرف، آؤ نماز کی طرف

منہ اندھیرے اس سردی میں بستر چھوڑنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا ۔ لگتا ہے نیند کا حسیں ترین وقت یہی ہے۔ ابھی تو بستر گرم ہوا تھا۔ آج اگر نہیں جاگا تو کیا ہو جاۓ گا۔ اوپر سے دروازہ ہے کہ مستقل بج رہا ہے ۔ اللہ نے اپنے وعدے کے مطابق رزق اور دیگر ڈھیر ساری نعمتیں بھیجی ہیں ۔ مگر جن کی وصولی کی صرف ایک شرط ہے کہ مجھے بستر چھوڑنا ہو گا۔ آخر کار میرے نہ جاگنے پر سب واپس چلا گیا اور میں نے کچھ دیر کی نیند کی خاطر نماز چھوڑ دی ۔

ایک گھنٹے بعد آنکھ الارم کی آواز سے کھلی، ہڑبڑا کر بستر چھوڑا آج تو جلدی آفس جانا تھا اور میں لیٹ ہو چکا تھا ۔ ناشتے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا ۔تیار ہو کر بھاگم بھاگ بسوں کے دھکے کھاتے ہوۓ آفس پہنچا تو آدھا گھنٹہ لیٹ ہو چکا تھا لہذا پہلے ڈانٹ کھائی اور پھر کام شروع کر دیا ۔ آج کام بھی کچھ زیادہ ہی تھا.

8

Source: Paki Mag

لنچ بریک کے لۓ بھی کھانے پینے کے بعد نماز کا وقت نہیں نکال پایا خیر سوچا کام پورا کر لوں پھر پڑھ لوں گا ۔ عجیب حالت ہو رہی تھی ۔ بار بار کام غلط ہو رہے تھے کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو رہا تھا ۔ ایک بوجھ سا تھا دل پر سوچا کہ شاید کام کے دباؤ کی وجہ سے ہے ۔

چھٹی کے وقت تک ایسے ہی گھن چکر بنا رہا اور آخر کار چھٹی کا وقت ہو گیا ۔واپسی میں سڑک پار کرتے ہوۓ ایک بائیک والے کی ٹکر سے ایکسیڈنٹ ہو گیا، چوٹیں زیادہ تو نہیں آئیں مگر گھٹنا زخمی ہو گیا ۔ لہذا دوبارہ نماز نہ پڑھنے کا بہانہ تیار ہو گیا۔ اللہ بار بار ہر اذان کے ساتھ مجھے فلاح کی جانب بلاتے رہے اور میں بار بار ان کی اس دعوت کو مجھے کام  ہے کہہ کر ٹھکراتا رہا۔

11

Source: Daily Jang

رات جب بستر پر اپنے تھکے ہوۓ وجود کے ساتھ لیٹا تو سونے سے پہلے درد اور نیند کی گولیاں لینی پڑیں ۔اس کے بعد آنکھ لگ گئی۔ آنکھ کھلی تو سخت پیاس کا احساس ہوا مگر جسم ہلنے سے ‍‍قاصر تھا تھوڑا شعور ہوا تو اپنے گرد عجیب سی بھنبھناہٹ کا احساس ہوا ۔لگا کہ دو لوگ آپس میں بات کر رہے ہیں ۔ ان میں آپس میں کسی بات پر بحث چل رہی ہے رہا جس کا فیصلہ نہیں ہو پا رہا ۔

غور کرنے پر احساس ہوا کہ موضوع بحث میں ہی ہوں ۔ ایک بول رہا تھا کہ جب اس کو ضرورت ہی نہیں تو پھر دینے کی کیا ضرورت ہے جب کہ دوسرا میری طرف داری کرتے ہوۓ کہہ رہا تھا کہ غفلت میں ہے ۔ مگر اس کو اللہ کی رحمت سے محروم نہیں کیا جا سکتا ۔ بے ساختہ میرا دل اللہ کی محبت سے بھر گیا ۔ اور آنکھوں میں آنسو آگۓ ۔

taraweeh-2015-locations-timings-in-dha-karachi-and-clifton

ہم بھی کتنے بد قسمت ہیں جو زبانی دعوی تو اللہ کی محبت کا کر رہے ہوتے ہیں مگر عملی طور پر یہ بھلاۓ بیٹھے ہوتے ہیں کہ وہ ہمیں ہم سے زیادہ چاہ رہا ہوتا ہے ۔ اللہ تو حیلوں بہانوں سے اپنی محبتوں کا ، رحمتوں کا احساس دلاتا رہتا ہے۔

آنکھ کھلنے پر اذان کی آواز نے گزری رات کے سارے واقعات یاد دلا دئے اور میں لبیک الھم لبیک کہتے ہوۓ نماز کی تیاری کے لۓ اٹھ گیا۔

ٹک ٹاک گرل کی ٹرمپ کیساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش،ٹرمپ شاکڈ،حریم شاہ راکڈ

To Top