انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے دہلی ریسیپشن کے بعد اب کیا ہو گا؟؟

اٹلی کے حسین اور افسانوی ماحول میں رومانوی شادی کی تقریبات کے بعد اب انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اکیس دسمبر کو دہلی میں ہوٹل تاج پیلس میں ایک خاص دعوت کا اہتمام کیا ۔جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔لیکن اس تقریب کی سب سے خاص بات اس تقریب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت تھی ۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی یہ شادی جو آج کل زبان ذدعام ہے ۔تقریب میں شرکت کرنے لوگوں کے مطابق تقریب کا آغاذ آٹھ بجے ہونا تھا ۔مگر نوبیاہتا جوڑا معمولی سی تاخیر کے ساتھ ہوٹل پہنچے ۔

 

خوبصورت جوڑا خالص مشرقی لباس میں تھا ۔خوبصورتی سے بالوں کو چوڑے کی صورت باندھے ہوۓ ان پر موتیا کے پھولوں کی مالا لگاۓ بھاری بھرکم زیورات،ماتھے پر سیندور اور بھاری پلو والی سرخ ساڑھی میں انوشکا ایک مکمل بھارتی شادی شدہ عورت نظر آرہی تھیں ۔

ان کے برابر میں ویرات کوہلی کالی اچکن اور چوڑی دار پاجامے میں اپن گرد سیاہ رنگ کی بھاری سنہرے کام والی شال اوڑھے جچ رہے تھے ۔انوشکا کا ہاتھ تھامے ویرات ان کو اسٹیج کی جانب لے کر آۓ ۔خوبصورتی کے ساتھ سجے اس اسٹیج کی تھیم میں ہلکے رنگوں کو استعمال کیا گيا تھا ۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے استقبالیہ کی ویڈیو

شادی شدہ جوڑے نے دہلی میں استقبالیہ دیا تو خود بھی سجنا سنورنا نہ بھولے، جوڑی کی تصاویر کو کسی میگزین کے کور سے تشبیح دی جانے لگی۔مکمل خبر پڑھیں:http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Entertainment/420189

Posted by Dunya News on Thursday, December 21, 2017

اس تقریب میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آۓ اور سادہ لباس میں پولیس نے پوری تقریب کی حفاظت کی ذمہ داری سنبھالی رکھی ۔ سیکیورٹی کے ان انتظامات کا ایک سبب تو اس تقریب میں نریندر مودی کی شرکت تھی ۔

اور دوسرا اہم سبب اس جوڑے کو بھارت کے بچاے اٹلی میں شادی کرنے پر انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیاں بھی تھیں ۔تقریب کے بعد یہ اعلان بھی کیا گیا کہ نوبیاہتا جوڑا اس مہینے کے آخر تک اپنے مکان وورلی ممبئی میں شفٹ ہو چائیں گے ۔

اس کے ساتھ جوڑے نے یہ بھی بتایا کہ وہ دونوں جنوبی افریقہ روانہ ہو جائیں گے جہاں ویرات کوہلی نے  کرکٹ سیریز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوۓ کپتانی کرنی ہے جبکہ انوشکا نۓ سال کے آغاز ہی میں واپس آجائیں گی ۔

[adinserterblock=”15]

واپسی کے بعد انہوں نے آنند ایل راۓ کی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینا ہے جس میں اس کے ساتھی اداکاروں میں شاہ رخ خان شامل ہیں ۔

To Top