ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کو خفیہ کیوں رکھا گیا وجہ سامنے آگئی

برصغیر پاک و ہند کے لوگوں کے دو شوق ایسے ہیں جو کہ جنون کی حد تک ہیں ۔ایک کرکٹ اور دوسرا فلم بینی ۔یہی سبب ہے کہ کرکٹ کے کھلاڑی اور اداکاروں سے جڑی ہر خبر کے متعلق جاننے کی جدوجہد میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ماضی میں ایسی ہی کئی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔وہ شعیب ملک اور ثانیہ کی شادی ہو یا محسن حسن خان اور رینا راۓ کی شادی ہو ہر شادی کے حوالے سے میڈیا اس کی ہر ہر خبر اپنے چاہنے والوں تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہے ۔

ایسی ہی ایک شادی آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے میڈیا کی نظروں سے پوشیدہ رہنے کے لۓ اس شادی کا انعقاد اٹلی میں کیا۔ مگر اس کے باوجود اس شادی سے جڑی ہر تصویر اور خبر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات اٹلی کے مہنگے ترین ریزورٹس بوگو فینو چیتو میں جاری ہیں  ۔جس میں انتہائی قریبی لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔اور ہر شریک شخص کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس شادی سے جڑی ہر خبر کو خفیہ رکھے گا۔

اس کے باوجود شادی کی جو تصویریں منظر عام پر آئی ہیں انہوں نے دیکھنے والے کو اس حسرت میں مبتلا کر دیا ہے کہ کاش وہ بھی اس تقریب میں شرکت کر سکتے

??❤❤

Posted by Khurram Writes on Monday, December 11, 2017

شادی کی تقریبات کا آغازمنگنی کی رسم سے ہوا جس میں انوشکا سرخ ساڑھی میں غضب ڈھا رہی تھیں اور اس کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی بھی نیلے رنگ کے سوٹ میں ملبوس تھے ۔دونوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں اور اس کے بعد کے مناظر نے ہم سب کے دلوں کی دھڑکنوں کو بڑھا دیا

اٹلی میں ہونے والی اس شادی کی مشرقی روایات نے سب کے دل موہ لیۓ جب انوشکا نے اپنے ہاتھوں پر ویرات کوہلی کے نام کی مہندی لگائی تو اس کا رنگ اور خوشی اس کی آنکھوں سے چھلک رہی تھی ۔

اس معاملے میں ویرات بھی پیچھے نہ رہے انہوں نے بھی اپنے ہاتھوں پر انوشکا کے نام کی مہندی سجائی جس نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا

مہندی لگانے کے بعد ویرات اور انوشکا کی تصویریں یہ ظاہر کر رہی ہیں کہ یہ جوڑا ایک دوسرے کا ساتھ پا کر کتنا خوش ہے

اپنے عزیز واقارب کے ساتھ مہندی کی اس تقریب میں دونوں کا ساتھ تقریب میں چار چاند لگا رہا ہے

اس کے بعد عروسی جوڑے میں ملبوس انوشکا اور اس کے ساتھ شیروانی میں ویرات کوہلی دیکھنے والوں کے اس جوڑے کی تعریف پر مجبور کر رہی ہے

Virat & Anushka's Wedding! Goals???❤️ #VirushkaWEDDING

Posted by Amiron Ki Baatein on Monday, December 11, 2017

اس کے بعد ہندو شادی کے رواج کے مطابق مالا پہنانے کا عمل کس طرح کیا گیا وہ آپ خود دیکھ لیں۔

اس رسم کے بعد عزیز و اقارب کے ساتھ اس جوڑے کی تصویریں اور ان کے چہرے سے چھلکتی خوشی سب کو متاثر کر رہی ہے۔

اکیس دسمبر کو یہ حسین جوڑا دہلی میں ایک ریسیپشن کا اہتمام بھی کر رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

To Top