ڈھولک کی تھاپ اور نوٹوں کی برسات میں جنازے کی ایسی ویڈیو جس نے سوشل میڈياصارفین کو دیوانہ بنا ڈالا

انسانی فطرت ہے کہ خواہ اس کا تعلق کسی بھی مزہب اور کسی بھی قوم ےف ہو موت اس کے لیۓ جداغی اور دکھ کا باعث ہوتی ہے اپنے کسی عزیز کو ہمیشہ کے لیۓ خود سے رخصت کرنا آسان نہیں ہوتا ہر قوم کے اس حوالے سے اپنے رواج ہوتے ہیں مگر ان تمام رسوم و رواج میں ایک بات یکساں ہوتی ہے کہ مرنے والے کو عوت اور تکریم کے ساتھ اس کے آخری سفر پر روانہ کیا جتا ہے اور اس کا جنازہ اس طرح اٹھایا جاتا ہے کہ جس سے ایک بہتر پیغام دیکھنے والوں تک جاۓ

مگر حال ہی میں سوشل میڈیا کی زینت ایک ایسے جنازے کی ویڈیو بنی جو کہ پاکستانی معاشرے کے تمام اصولوں اور رواج سے ہٹ کر تھی مرنے والے کو کفن پہنانے کے بعد اس کی اخری منزل پر روانہ کرنے سے قبل اس کے عزیز و اقارت نے نہ صرف ڈھول باوجں کا انتظام کیا

بلکہ گاؤں کے تمام عزیز و اقارب کے ہمراہ اس ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا یاد رہے کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں  ڈھول کا بجنا اور اس پر رقص کرنا خوشی سے موسوم کیا جاتا ہے مگر اس جنازے میں اس طرح ڈھولک کی تھاپ پر نہ صرف رقص کرنا بلکہ نوٹ نچھاور کرنے کے منظر کو دیکھ کر یہ جنازہ کم اور شادی کا موقع زیادہ لگ رہا ہے

ہو سکتا ہے کہ مرحوم نے اس طرح دفناۓجانے کی وصیت کی ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ مرحوم کے وارثین اس کے جنازے کو تا عمر یادگار بنانا چاہ رہے ہوں اور اپنی محبت کا ثبوت پیش کرنے کے لیۓ انہوں نے یہ انوکھی راہ اختیار کی ہو

بہر حال وجہ کچھ بھی ہو اس عجیب و غریب جنازے کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو شئیر بھی کر رہے ہیں تاکہ سب اس مرحوم کا آخری دیدار کر لیں جس کو ا س کے عزیز و اقارب اس تزک و احتشام کے ساتھ آخری سفر کی جانب روانہ کر رہے ہیں

To Top