ایک اناڑی ڈاکٹر کی غلطی نے معصوم بچے کی جان لے لی ۔ایک ماں کی ایسی فریاد جو سب کو رونے پر مجبور کر دے

اللہ تعالی نے والدین کے اندر ان کی اولاد کے لیۓ محبت فطری طور پر رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ اولاد کو انسان کی سب سے بڑی آزمائش قرار دیا جاتا ہے ماں کے لیۓ سب سے بڑی خوشی کی بات یہی ہوتی ہے کہ اس کے بچے خوش و خرم رہیں اور ہر قسم کی آفتوں بیماریوں اور تکلیفوں سے محفوظ رہیں

اسی وجہ سے بچے کی معمولی سی بیماری اور تکلیف پر ماں بے تاب ہو کر ڈاکٹروں سے رجوع کرتی ہے تاکہ اپنے بچے کو بیماری کے دکھ اور تکلیف سے نجات دلا سکے مگر بعض اوقات یہی ڈاکٹر یہی مسیحا زندگی دینے کے بجاۓ چھیننے والے بن جاتے ہیں اناڑی ڈاکٹروں کی ایک معمولی سی غلطی ایسی غلطی میں تبدیل ہو جاتی ہے جس کا مداوا کسی کے بھی بس میں نہیں ہوتا

ایسا ہی ایک واقعہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں بھی پیش آیا جب معمولی سی بیماری کے لیۓ ماں باپ اپنے سات سالہ معصوم بچے کو علاج کے لیۓ ڈاکٹر کے پاس لے کر گۓ مگر ڈاکٹر کی غفلت کے سبب اس بچے کو غلط انجکشن لگا دیا گیا جس کے ری ایکشن کی وجہ سے بچے نے ماں باپ کے سامنے جاں دے دی

https://www.facebook.com/AliDaduWalaOfficial/videos/pcb.1830075740420333/1830065717088002/?type=3

اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ماں اس بات کو قطعی طور پر تسلیم کرنے کے لیۓ تیار نہیں کہ اس کا ہنستا کھیلتا بچہ اب اس دنیا میں نہیں رہا اس ماں کی تکلیف اور تڑپ ہر دل رکھنے والے فرد کو دکھی کر رہا ہے

اس ماں کی بے بس صدائیں سوکھی آنکھیں اور التجائیں عرش تک کو ہلا رہی ہیں مگر ان اتجاؤں کا اثر ان ارباب اقتدار کو نہیں ہوتا جن کی غفلت کے سبب ایسے اناڑی ڈاکٹروں کو پریکٹس کی اجازت مل جاتی ہے تاکہ وہ ایسے ہی ماؤں کی کوکھ اجاڑتے رہیں

ایک مجبور اور لاچار ماں کے لیۓ آواز بلند کرنا ہم سب کا اخلاقی اور مزہبی فریضہ بھی ہے تاکہ ایسے تمام لوگ کیفر کردار تک پہنچ سکیں جو کہ اپنے اناڑی پن کا شکار ایسے معصوموں کو بناتے ہیں

To Top