امریکی الیکشن اور پاکستانی دیوانے

گزشتہ دنوں امریکی الیکشن کا دوردورہ رہا۔ سرزمین پاکستان کے باسیوں نے ٹرمپ کیلئے خوب لکھا اور سوچا۔ ہیلری کا مذاق اڑایا گیا۔ ہیلری کی شکست ہوئی! بہت افراد دکھی ہوئے، بعض رو بھی دیے۔ کیوں نہ روتے۔ مالکوں کے چناؤ کا معاملہ تھا۔ گویا ایک اور٩/١١ تھا جس نے پہلے سےبھی زیادہ لوگوں کو مسلسل کئی گھنٹے اپنی لپیٹ میں لئے رکھا۔ اس خوف میں کہ اب ہم امریکہ میں نہیں رہ سکیں گے لوگوں نے کینیڈا کی امیگریشن سائٹ ہی بند کراڈالی۔
چلیےپاکستان آتے ہیں۔

بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ تو سنا تھا مگر اس بیگانے الیکشن میں پاکستانی دیوانے میری دانست میں پہلی بار آئے ہیں۔ لیجیئے آپ نے کہا تھا کہ ہیلری آگئی تو پاکستان کا فائدہ ہوگا۔۔۔کیسے؟

03

Source: International Business Times

یہ شاید وہی خاتون ہے جو ایبٹ آباد آپریشن کی براہ راست نشریات دیکھ رہی تھی، یہ آپریشن جہاں ہماری سالمیت پہ سوالیہ نشان لگا گیا وہیں ہمیں اسامہ کو پناہ دینے پہ عالمی عتاب کا نشانہ بھی بنا گیا۔ ایک گمان یہ بھی ہے کہ ہیلری کی دوران مہم ناساز طبیعت اور اس کے تازہ اسکینڈل نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ اس دوران ای-میل اسکینڈل کا دوبارہ متحرک ہوجانا تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔

04

Source: NBC News

ٹرمپ جو ماضی میں ایک کامیاب ٹی وی میزبان رہ چکا ہے، اسی زعم میں رہا کہ وہ امریکہ کو اسکی عظمت گم گشتہ دلانے میں کامران ہوجائے گا۔ تین بار کا ایمی ایوارڈ انعام یافتہ، ٹرمپ جب الیکشن میں کامیابی کے بعد وارد ہوا تو وہ بدل چکا تھا۔

جملہ بازی اور نازیبا گفتگو سے اس نے اپنے حریفوں کو متعدد بارزچ تو کیا۔ مگر آخرکار بازی لے گیا۔ بشمول ادباءودانشور حضرات، دنیا کا ہر ذی شعور انسان ٹرمپ کی مخالفت میں تھا مگر خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
خیرپاکستانیوں نےبھی توعمران خان کو فیس بک پرجتوادیا تھا مگر حقیقت برعکس نکلی۔
اب ٹویئٹر جنگ لڑنے سے بہتر یہ ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑا ہونا سیکھیں۔ اسی میں ہم سب کی بہتری ہے۔

ٹک ٹاک گرل کی ٹرمپ کیساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش،ٹرمپ شاکڈ،حریم شاہ راکڈ

To Top