‘وہ ایک گھٹیا آدمی ہے جس کی بیوی اس کے لیۓ بچہ پیدا کر رہی ہے اور وہ میرے ساتھ رات میں …مشہور باکسر عامر خان پر کس نے یہ الزامات لگا دیۓ

مشہور باکسر عامر خان  کی زندگی کو دیکھ کر ایک پرانا ہندوستانی گانا یاد آرہا ہے جس کے بول کچھ اسطرح تھے

رہا گردشوں میں ہر دم میرے عشق کا فسانہ                  کہیں ڈگمگائی کشتی کہیں کھو گیا کنارہ

عامر خان کی اور فریال خان کی شادی شدہ زندگی جس کا دورانیہ پانچ سالوں پر محیط ہے جس میں اللہ نے اس خوبصورت جوڑے کو دو بیٹیوں سےبھی نوازہ ہے مگر اس کے باوجود ان دونوں کی شادی شدہ زندگی کے نشیب و فراز کی کہانیاں مستقل طور پر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں


گزشتہ مہینے جب اس جوڑے کے گھر میں دوسری بیٹی نے جنم لیا تو ان کے درمیان ساری افواہوں نے دم توڑ دیا اور محسوس یہ ہونے لگا کہ اب اس جوڑے کی ازدواجی زندگی بھی خوشیوں کے ہنڈولے میں جھولا جھولے گی اسی دوران ان دونوں کی آمد پاکستان میں بھی ہوئی اور ان کی تصاویر دیکھ کر یہ محسوس ہو رہا تھا کہ اب راوی چین ہی چین لکھتا ہے

مگر اس دفعہ اس جوڑے کی ازدواجی زندگی کو ایک بار طوفان میں گھسیٹنے والی کا نام صوفیہ ہمانی ہے جو کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بیوٹیشن ہے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے یہ دعوی کیا ہے کہ جب فریال خان دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد بستر علالت پر تھیں اور ان کی ڈلیوری کو صرف سترہ دن ہوۓ تھے اس موقعے پر انہوں نے عامر خان کے ساتھ ان کے ہوٹل کے کمرے میں رات گزاری تھی

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک دن اپنی دوست کے ساتھ  ہوٹل کی کوریڈور سے گزر رہی تھیں تو ان کے دوست نے بتایا کہ آج یہاں پر ایک باکسر بھی موجود ہے مجھے لگا یہاں انتھونی جوشوا موجود ہو گا مگر جب میں نے دیکھا تو وہاں عامر خان موجود تھے جو بہت اسمارٹ لگ رہے تھے میری دوست نے ان کی طرف دیکھ کر آنکھ ماری

 

تھوڑی ہی دیر میں ان کے پاس عامر خان کا باڈی گارڈ آيا اور اس نے ہم دونوں کو عامر خان کی ٹیبل پر مدعو کیا صوفیہ کا مذید یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے بعد عامر ہمیں شیشہ بار بھی لے کر گیا جہاں عامر خان مستقل صوفیہ سے فلرٹ کرتا رہا اس کے بعد صوفیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عامر اس کو اپنے ہوٹل میں لے گیا جہاں پر عامر کا کہنا تھا کہ صوفیہ کا جسم بہت حسین ہے اور وہ بالکل ماڈل لگتی ہے ۔

رات گزارنے کے بعد اگلے دن صبح عامر کو کسی میٹنگ میں جانا تھا اسی وجہ سے اسے جلدی نکلنا تھا میرے پاس واپسی کے لیۓ کرایہ بھی نہ تھا جب میں نے عامر سےاس کے لیۓ تقاضا کیا تو عامر خان نے مجھے صرف بیس پاونڈ دیۓ جب کہ واپسی کا کرایہ پچاس پاونڈ بنتا تھا

اس موقعہ پر صوفیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عامر خان ایک گھٹیا آدمی ہے جس کی بیوی اس کی بچی کو پیدا کرنے کے سبب بستر علالت پر ہے اور وہ دوسری عورتوں کے ساتھ عیاشی کرتا پھر دہا ہے اس کا مذید یہ بھی کہنا تھا کہ اس کو لگا کہ عامر خان فریال خان کو طلاق دے چکا ہے اسی وجہ سے وہ اس کے ساتھ گئي تھی یہ بات تو اس کو بعد میں پتہ چلی کہ وہ ایک مکمل ازدواجی زندگی گزارتے ہوۓ دوسری عورتوں کے ساتھ بھی وقت گزار رہا ہے

 

تاہم عامر خان نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اس کی بات میں کوئی حقیقت ہوتی تو اس کی میرے ساتھ کوئی تصویر ہوتی یہ صرف میری ایک فین ہے جیسے دنیا میں اور بہت سارے لوگ میرے فین ہیں اور جہاں تک بیس پاونڈ کا تعلق ہے تو اس کے بیانات سے یہ واضح  ہو جاتا ہے کہ اس کی اوقات بیس پاونڈ سے زیادہ کی نہیں ہے

جب کہ اس بارے میں فریال خان نےبھی اپنا ردعمل اپنے انسٹا گرام کے اکاونٹ سےظاہر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بکواس ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ الزہامات کا یہ سلسلہ یہیں پر رک جاتا ہے یا صوفیہ اس بارے میں مزید کچھ کہتی ہیں

To Top