مشہور باکسر عامر خان کی زندگی کو دیکھ کر ایک پرانا ہندوستانی گانا یاد آرہا ہے جس کے بول کچھ اسطرح تھے
رہا گردشوں میں ہر دم میرے عشق کا فسانہ کہیں ڈگمگائی کشتی کہیں کھو گیا کنارہ
عامر خان کی اور فریال خان کی شادی شدہ زندگی جس کا دورانیہ پانچ سالوں پر محیط ہے جس میں اللہ نے اس خوبصورت جوڑے کو دو بیٹیوں سےبھی نوازہ ہے مگر اس کے باوجود ان دونوں کی شادی شدہ زندگی کے نشیب و فراز کی کہانیاں مستقل طور پر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں
گزشتہ مہینے جب اس جوڑے کے گھر میں دوسری بیٹی نے جنم لیا تو ان کے درمیان ساری افواہوں نے دم توڑ دیا اور محسوس یہ ہونے لگا کہ اب اس جوڑے کی ازدواجی زندگی بھی خوشیوں کے ہنڈولے میں جھولا جھولے گی اسی دوران ان دونوں کی آمد پاکستان میں بھی ہوئی اور ان کی تصاویر دیکھ کر یہ محسوس ہو رہا تھا کہ اب راوی چین ہی چین لکھتا ہے
مگر اس دفعہ اس جوڑے کی ازدواجی زندگی کو ایک بار طوفان میں گھسیٹنے والی کا نام صوفیہ ہمانی ہے جو کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بیوٹیشن ہے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے یہ دعوی کیا ہے کہ جب فریال خان دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد بستر علالت پر تھیں اور ان کی ڈلیوری کو صرف سترہ دن ہوۓ تھے اس موقعے پر انہوں نے عامر خان کے ساتھ ان کے ہوٹل کے کمرے میں رات گزاری تھی
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک دن اپنی دوست کے ساتھ ہوٹل کی کوریڈور سے گزر رہی تھیں تو ان کے دوست نے بتایا کہ آج یہاں پر ایک باکسر بھی موجود ہے مجھے لگا یہاں انتھونی جوشوا موجود ہو گا مگر جب میں نے دیکھا تو وہاں عامر خان موجود تھے جو بہت اسمارٹ لگ رہے تھے میری دوست نے ان کی طرف دیکھ کر آنکھ ماری
تھوڑی ہی دیر میں ان کے پاس عامر خان کا باڈی گارڈ آيا اور اس نے ہم دونوں کو عامر خان کی ٹیبل پر مدعو کیا صوفیہ کا مذید یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے بعد عامر ہمیں شیشہ بار بھی لے کر گیا جہاں عامر خان مستقل صوفیہ سے فلرٹ کرتا رہا اس کے بعد صوفیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عامر اس کو اپنے ہوٹل میں لے گیا جہاں پر عامر کا کہنا تھا کہ صوفیہ کا جسم بہت حسین ہے اور وہ بالکل ماڈل لگتی ہے ۔
رات گزارنے کے بعد اگلے دن صبح عامر کو کسی میٹنگ میں جانا تھا اسی وجہ سے اسے جلدی نکلنا تھا میرے پاس واپسی کے لیۓ کرایہ بھی نہ تھا جب میں نے عامر سےاس کے لیۓ تقاضا کیا تو عامر خان نے مجھے صرف بیس پاونڈ دیۓ جب کہ واپسی کا کرایہ پچاس پاونڈ بنتا تھا
اس موقعہ پر صوفیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عامر خان ایک گھٹیا آدمی ہے جس کی بیوی اس کی بچی کو پیدا کرنے کے سبب بستر علالت پر ہے اور وہ دوسری عورتوں کے ساتھ عیاشی کرتا پھر دہا ہے اس کا مذید یہ بھی کہنا تھا کہ اس کو لگا کہ عامر خان فریال خان کو طلاق دے چکا ہے اسی وجہ سے وہ اس کے ساتھ گئي تھی یہ بات تو اس کو بعد میں پتہ چلی کہ وہ ایک مکمل ازدواجی زندگی گزارتے ہوۓ دوسری عورتوں کے ساتھ بھی وقت گزار رہا ہے
What total nonsense! She was wanting a pic but was told to leave by secruity due to her being too drunk. IMO that’s the reason she sold a story. Quite strange at the fact that there is no photos of us together ?. Supposedly, i gave her £20, is that all she’s worth? ? pic.twitter.com/w4jWFkjBBH
— Amir Khan (@amirkingkhan) May 27, 2018
تاہم عامر خان نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اس کی بات میں کوئی حقیقت ہوتی تو اس کی میرے ساتھ کوئی تصویر ہوتی یہ صرف میری ایک فین ہے جیسے دنیا میں اور بہت سارے لوگ میرے فین ہیں اور جہاں تک بیس پاونڈ کا تعلق ہے تو اس کے بیانات سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ اس کی اوقات بیس پاونڈ سے زیادہ کی نہیں ہے
جب کہ اس بارے میں فریال خان نےبھی اپنا ردعمل اپنے انسٹا گرام کے اکاونٹ سےظاہر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بکواس ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ الزہامات کا یہ سلسلہ یہیں پر رک جاتا ہے یا صوفیہ اس بارے میں مزید کچھ کہتی ہیں
