مشہور باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان طلاق کے امکانات کس وجہ سے معدوم ہوۓ ؟ خوبصورت وجہ سامنے آگئی

مشہور باکسر عامر خان اور ان کی بیگم فریال مخدوم کا شمار ایسے شادی شدہ جوڑوں میں ہوتا ہے جن کے بارے میں جاننے کے لیۓ ان کے مداح ہمیشہ منتظر رہتے ہیں ۔ خبر خواہ اس جوڑے کی شادی کی ہو یا پھر ا کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی ہر چیز کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ جگہ ملتی ہے ۔

گزشتہ کچھ عرصے سے اس مقبول و معروف جوڑے کے درمیان کافی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا یہاں تک کہ فریال مخدوم کی اپنے سسرال والوں کے ساتھ چپقلش اس درجے تک جا پہنچی کہ اس بات کے بھی آثار پیدا ہو گئے کہ یہ جوڑا شايد اب ساتھ نہ رہ پاۓ گا اور ان کے درمیان علیحدگی ہو جائے گی ۔ مگر پھر اچانک فریال مخدوم کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ وہ امید سے ہیں اس خبر نے اس جوڑے کے درمیان تمام جھگڑوں کو ختم کرنا شروع کر دیا ۔

مشہور باکسر عامر خان بھی باپ بننے کی خوشخبری پاتے ہی سارے گلے شکوۓ بھلا کر فریال مخدوم کے ساتھ ہو گئے ۔ اور اس خبر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بھی بہت جوش و خروش سے دیکھا گیا حال ہی میں عامر خان کی باکسنگ کورٹ میں واپسی ایک شاندار فتح کی صورت میں سامنے آئی جس میں انہوں نے اپنے مقابل کو صرف 39 سیکنڈ میں ڈھیر کر دیا۔

 

عامر خان کی فتوحات کا سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہوا بلکہ گزشتہ روز انہوں نے اپنے انسٹاگرام کے اکاونٹ سے ایک اور خوشخبری بھی شئیر کی اس تصویر میں عامر خان اپنی بیٹی عالیان خان کی پیدائش کا اعلان اس کی خوبصورت تصویر سے کیا ۔عالیان خان کی پیدائش اس حوالے سے خصوصی اہمیت کی حامل ہے کہ یہی وہ بچی ہے جس نے ماں باپ کے ٹوٹتے ہوئے گھر کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

عالیان خان کی پیدائش کے بعد اب عامر خان اور فریال مخدوم کے چاہنے والے اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ اب اس خوبصورت جوڑے کی زندگی میں کسی قسم کا تناؤ نہیں ہو گا اور یہ دونوں مل کر اس پیاری سی بچی کو پروان چڑھائیں گے یاد رہے کہ یہ اس خوبصورت جوڑ ےکی پہلی اولاد نہیں ہے اس سے قبل بھی اللہ نے ان کو ایک بیٹی سے نوازا ہوا ہے جو کہ 2014 میں پیدا ہوئی تھی اور اس کا نام لمائسا خان ہے ۔

ہم امید رکھتے ہیں کہ پیدا ہونے والی یہ بچی اس جوڑے کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کا نیا پیغام لائی ہو گی۔

To Top