مشہور باکسر عامر خان نے جہاز میں سفر کے دوران اپنی بیوی کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ لوگوں نے ان کو بے شرم کا خطاب دے ڈالا

گوشتہ دن پاکستان میں انٹر ڈویژن باکسنگ چمپین پنجاب 2018 کے افتتاح کے لیۓ مشہور و معروف باکسر پاکستان تشریف لاۓ ان کے ہمراہ ان کی بیگم فریال بھی تھی ۔ عامرخان کی پاکستان میں باکسنگ کی کامیابی کی کوششیں قابل تحسین ہیں ۔ ان کی انتھک کوششوں کے سبب یہ ممکن ہو سکا کہ حکومت پاکستان نے بھی اس کھیل کی جانب تھوڑی توجہ دینی شروع کر دی ہے

عامر خان اور ان کی بیگم فریال کو عام طور پر خبروں میں رہنا بہت پسند ہے اسی سبب گزشتہ کچھ سالوں سے یہ جوڑا کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زینت بنا رہا ہے کبھی اس کی وجہ فریال خان کی سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی تصویریں اور اس پر ان کے سسرالیوں کا ردعمل ہوتا ہے

تو کبھی عامر خان کی کسی ماڈل کے ساتھ ان کی بیوی کی غیر موجودگی میں تصاویر ان کی ازدواجی زندگی کو اس دوراہے پر لے آتی ہے کہ یہ دونوں میاں بیوی طلاق کا فیصلہ کر بیٹھتے ہیں اور کاغزات کی تیاری میں جت جاتے ہیں اس کے بعد اچانک ہی سب کچھ ٹھیک ہونے لگتا ہے اور آخر کار فریال عامر خان کی دوسری بیٹی کو جنم دیتی ہیں

 

گزشتہ دن عامر خان نے اپنی بیگم کے ساتھ لاہور آتے ہوۓ جہاز میں بیٹھے ہوۓ ایک تصویر شئیر کی جس میں اس نوجوان جوڑے کی چہرے کی مسکراہٹ ان کی اندرونی خوشی کو ظاہر کر رہی تھی مگر دیکھنے والوں نے ان کی اس خوشی کو دیکھنے کےبجاۓ اس تصویر میں سے یہ دیکھا کہ عامر خان کیا پی رہے ہیں

 

کچھ نے پوچھا یہ سیب کا جوس ہی ہے نا!!!

اور کچھ نے فیصلہ سنا دیا کہ یہ توشراب ہے

اس کے بعد جب لوگوں کی نظر فریال پر پڑی تو وہ اس پر بھی تبصرے کیۓ بغیر نہ رہ سکے

کچھ نے ان کو سڑی ہوئی بھنڈی کا خطاب دے دالا ان کا کہنا تھا کہ بغیر میک اپ کے بہتر لگ رہی ہو ورنہ سڑی ہوئی بھنڈی لگتی تھیں

اس کے بعد کچھ نے فریال کی خوبصورتی کو مصنوعی فرار دیتے ہوۓ اس کو پلاسٹک گرل کا خطاب دے ڈالا

پاکستان آمد کے ساتھ ہی عامر خان کے اس طرح استقبال کے بعد امید ہے کہ عامر خان محتاط ہو جائیں گے اور اپنے پاکستان دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے سے قبل بار بار سوچیں گے

 

To Top