عامر لیاقت کی ایک اور اوچھی حرکت ، اپنے ہی لیڈر پر بھپتیاں کستی ویڈیو وائرل

عامر لیاقت وزیراعظم کا مزاق

غریبوں کو 3  ہزار ماہانہ دینے پر عامر لیاقت کی وزیراعظم کا مذاق اڑانے والی ویڈیو وائرل

معروف اداکار حرا مانی کے ساتھ عامر لیاقت  اور انکی اہلیہ کی  ویڈیو چیٹ  سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس میں اپنے آپ کو اسلامی اسکالر کہلوانے والے اور ڈاکٹرعامر لیاقت نے اس مشکل گھڑی میں  اپنے ہی لیڈر عمران خان کے غریبوں کو دئیے گئے ریلیف پیکیج کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔ خبروں میں کب اور کیسے اِن رہنا ہے یہ عامر لیاقت کا پسندیدہ مشغلہ  ہے جو شاید اب گلے کی ہڈی بن جائے۔ دوسروں کا مذاق اڑاتے والے چرب زبان عامر لیاقت  اب اپنے لیڈر تک آگئے ہیں۔

حرا مانی عامر لیاقت

3 ہزار روپے میں جہیز کا سامان تیار کرسکتے ہیں،عامرلیاقت

وائرل ہونے والی ویڈیو میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ ہرغریب خاندان میں تین ہزار روپے تقسیم کئے جائیں گے اور یہ  تین ہزار روپے اتنے زیادہ پیسے ہیں کہ آپ نہ صرف اپنی بلکے کسی دوسرے کی مدد بھی کر سکتے ہیں۔ حکومتی رکن نے اپنی طنزیہ گفتگو میں کہا کہ  ان ہی تین ہزار روپے سے آپ بےسہارا بچوں کی کفالت بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کسی بچی کی شادی کا جہیز کا سامان بھی خرید سکتے ہیں ۔ اس لئے غریب عوام کو چاہیے کہ وہ  ان تین ہزار روپوں کو سنبھال کر رکھیں۔

حرا مانی

Pinterest

ویڈیوکال میں عامر لیاقت اورانکی اہلیہ وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکیج کا مذاق اڑاکر خود بھی ہنستے رہے اور انجوائے بھی کرتے رہے۔

مزید پڑھیے: ڈاکٹر اساامہ شہید؛ پارڈر پار انسان ہی نہیں انسانیت بھی خطرے میں

عوام کے لیے ریلیف پیکیج

واضح رہےکورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی معیشت اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سےعوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے تحت 70 لاکھ لوگوں کو 3000 روپے فی کس دئیے جائیں گے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کی گئی  ہے جبکہ شرح سود میں 2 فیصد کمی  کے ساتھ غریب عوام کو 300 سے کم یونٹ خرچ کرنے والوں کو 3 قسطوں میں بل ادا کرنے کی سہولت دی گئی تھی۔۔حکومت کی جانب سے معاشی ریلیف پیکج میں 100 ارب روپے ایکسپورٹرز کو ٹیکس ریفنڈ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا جبکہ اسمال میڈیم انڈسٹری اور زراعت کے لیے بھی 100 ارب  روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس مشکل گھڑی میں اگر اپنے ہی نشیمن پر بجلیاں گراتے رہے اور ساتھ دینے کے بجائے حکومتی اقدامات کا مذاق اڑاتے رہے تو ملک میں انتشار پھیل  سکتا ہے اور عوام جو پہلے ہی خوفزدہ ہوکے گھروں میں بند ہیں مزید مایوسی کا شکار  ہو سکتے ہیں۔

To Top