کیا آلو ڈپریشن، جوڑوں کے درد اور معدے کی جلن کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے؟ 

آلو کو اگر پوری دنیا کے لوگوں کی پسندیدہ سبزی کہا جاۓ تو یہ کچھ غلط نہ ہو گا ۔ دنیا میں کوئی شاذ و نادر ہی ایسا فرد ملے گا جسے آلو کھانا پسند نہ ہو گا ۔کسی نہ کسی شکل میں یہ کھانے والوں کی غذا میں ہر صورت موجود ہوتا ہے ۔

اس کے اتنے استعمال کے باوجود بہت کم لوگ اس کے فوائد سے واقف ہوں گے۔ ماہرین کی جدید تحقیقات کے مطابق آلو نہ صرف ایک صحت بخش سبزی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ کئی موذی اور تکلیف دہ بیماریوں سے نجات کا ذریعہ بھی ہے ۔

آلو میں نمکیات ،روغن ،پروٹین اور وٹامنز انتہائی کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لۓ‌ بہت مفید ہیں

جوڑوں کے درد میں آلو کا استعمال

جیسے کہ سردیوں کے موسم کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سردیوں کی آمد اور جوڑوں کی تکلیف میں اضافے کے تعلق کو جوڑوں کے درد کے مریض سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا ایسے مریضوں کے لۓ بھنے ہوۓ آلو ٹماٹر اور ادرک کے ساتھ کھانا نہ صرف درد کو کم کرنے کا سبب بنتا ہے بلکہ اس کا مستقل استعمال سردیوں میں اس درد سے افاقہ بھی دینے کا سبب بنتا ہے۔

آلو گردوں کی پتھری کا خاتمہ کرتا ہے

ایک یا دونوں گردوں میں پتھری ہونے پر آلو کھانے اور آلو کا پانی پیتے رہنے سے پتھری ریزہ ریزہ ہوکر پیشاب کے ذریعے خارج ہو جاتی ہے لیکن تمام دن پانی کا زیادہ استعمال بھی ضروری ہے۔ آلو میں موجود میگنیشیم پتھری کو توڑتا ہے اور نئی پتھری نہیں بننے دیتا۔ گردوں کے درد اور پتھری کیلئے بھنے ہوئے آلو اور مولی ہم وزن لے کر ان میں سونف، نمک اور کالی مرچ ملا کر استعمال کرنا مفید ہے۔

آلو معدے کی جلن اور تیزابیت کا خاتمہ کرتا ہے

آلو چونکہ الکلی ہے اس لۓ اس کو ابال کر کھانا معدے کی تیزابیت کا خاتمہ کرتا ہے ۔اور کچے آلو کے رس کو پینے سے سینے کی جلن سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے۔

آلو ڈپریشن کا خاتمہ کرتا ہے

آلو کو کسی بھی صورت میں کھانے سے انسانی موڈ پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس سے ڈپریشن سے نجات ملتی ہے

آلو کے ان فوائد کے ساتھ ساتھ یہ بچوں میں لاغر پن اور کمزوری کا خاتمہ کرتا ہے اس کے علاوہ کچے آلو کا رس نکال کر پینے سے دل کی دھڑکن کنٹرول میں رہتی ہے ۔

To Top