شاعر مشرق علامہ اقبال کی خانگی زندگی کے کچھ پوشیدہ پہلو

علامہ اقبال جن کو شاعر مشرق، مفکر پاکستان اور حکیم الامت جیسے ناموں سے یاد کیا جاتا ہے ۔ اپنی شاعری ، فلسفے اور سیاسی زندگی کے ساتھ ساتھ ایک عام خانگی زندگی کے حامل تھے ۔ جس کے بارے میں ہم بہت کم جانتے ہیں ۔

چونکہ اقبال ایک شاعر تھے اس وجہ سے وہ ایک نازک دل اور رومانوی مزاج بھی رکھتے تھے ۔علامہ اقبال نے اپنی زندگی میں تین شادیاں کی تھیں ۔

download

ان کی پہلی شادی اسی وقت ان کے والد نے کروا دی تھی جب کہ وہ طالبعلم ہی تھے۔ان کی پہلی بیوی کا نام کریم بی بی تھا ۔ جن کا تعلق گجرات کے ایک اعلی خاندان سے تھا ۔ یہ شادی 4 مئی 1893 کو ہوئی ، مگر کامیاب ثابت نہ ہو سکی ۔ اور 1913 میں معاملہ علیحدگی پر جا کے ختم ہوا ۔ مگر علامہ تا عمر ان کے اخراجات اور نان نفقہ کے ذمہ دار رہے۔

1

اقبال کی دوسری شادی 1910 میں مختار بیگم کے ساتھ ہوئی جو کہ 1924 میں پہلے بچے کی پیدائش کے دوران انتقال فرما گئیں جس کا اقبال کو بہت دکھ تھا۔ اس کا اظہار انہوں نے ان لفظوں میں بھی کیا کہ ایک ایسی زندگی کی تخلیق کے لئے جس نے چالیس پچاس سال بعد ختم ہو جانا ہوتا ہے کتنی تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہے۔

iqbals-wife-begum-muhammad-iqbal

اقبال کی تیسری شادی سردار بیگم کے ساتھ ہوئی جو کہ 1913 میں ہوئی ۔ ان سے شادی کر کے اقبال کو حقیقی معنوں میں پرسکون خانگی زندگی حاصل ہوئی ۔ یہ اقبال کی پسندیدہ بیوی تھیں ۔ شادی کا یہ دور ان کی زندگی کا پسندیدہ دور کہا جا سکتا ہے ۔ اسی دور میں اللہ نے ان کو دو اولادوں جاوید اقبال اور منیرہ اقبال سے بھی نوازا ۔

اسی دور میں اقبال نے اپنا ذیادہ وقت اپنے گھر میں گزارہ اور اپنی طویل نظم اسرار خودی کو مکمل کیا۔ اسی دور میں سردار بیگم کی کوششوں سے یہ ممکن ہو سکا کہ انہوں نے اپنی رہائش کے لئے جاوید منزل کے نام سے ایک آشیاں بنایا اور 1935 میں اس میں شفٹ ہو گئے ۔ مگر بدقسمتی سے ان کا اور سردار بیگم کا ساتھ یہیں تک تھا ۔مئی 1935 میں وہ بھی اقبال کا ساتھ چھوڑ کے دائمی ملک عدم کو لبیک کہہ گئیں ۔

To Top