علی ظفر نے بلاآخر میشا شفیع کے تمام الزامات کا منہ توڑ جواب دے ڈالا

علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان ہونے والا چھگڑا وقت گزرنے کے ساتھ جیسے ہی لوگوں کے ذہنوں سے فراموش ہونے لگتا ہے کسی نہ کسی طرف سے کوئی نہ کوئی نیا شوشا ایسا چذوڑ دیاک جاتا ہے کہ وہ دوبارہ لوگوں کے ذہنوں میں تازا ہو جاتا ہے ۔ لوگوں کی جانب سے اس بارے میں کچھ بھی کہا جاۓ مگر یل دونوں ہستیاں اپنے اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہیں

ایک جانب اگر میشا شفیع اپنے موقف سے ہٹنے کو تیار نہیں اور وہ اس بات پر بضد ہیں تو دوسری جانب علی ظفر بھی ہر ہر طریقے سے ان کے الزامات کی تردید کر رہے ہیں حالانکہ اب تو مذید بھی کچھ خواتین نے میشا شفیع کے الزامات کی نہ صرف تائید کر دی  ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھی علی ظفر پر مذید الزامات لگاۓ ہیں کہ علی ظفر نے انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کیا ہے

مگر میشا شفیع نے معاملے کے عدالت میں ہونے کے سبب اپنے قانونی ماہرین کے مشوروں کی روشنی میں سوشل میڈیا پر اس حوالے کسی قسم کی بیان بازی سے پرہیز کرنا شروع کر دیا ہے

 

Chal…

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on

مگر حالیہ دنوں میں علی ظفر نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے ایک لائیو گانے کی پوسٹ شئیر کی جس کو سن کو لگا کہ یہ گانا انہوں نے اس بار اپنے چاہنے  والوں کے لیۓ نہیں بلکہ خاص طور پر میشا شفیع کو سامنے رکھ کر گایا ہے

اے دل میر ے چھوڑ یہ ڈیرے    یہ دنیا جھوٹی لوگ لٹیرے

اگرچہ اس گانے میں علی ظفر نے واضح طور پر میشا شفیع کا نام تو نہیں لیا مگر اس گانے کو سن کر یہی محسوس ہو رہا ہے کہ یہ گانا درحقیقت میشا شفیع کے ان تمام الزامات کا جواب ہے جو انہوں نے علی ظفر پر لگاۓ ہیں

اب اس بات کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرۓ کا کہ دونوں میں سچا کون ہے اور جھوٹا کون ہے مگر اس بات کو ماننا پڑے گا کہ ان دونوں افراد کے اس جھگڑے کی دھول کو یہ دونوں ہی بیٹھنے نہیں دیں گے اور اس حوالے سے جب جب یہ لوگ لوگوں کی نظروں میں آئیں گے لوگ ان سے جڑے اس تنازعے کو یاد بھی رکھیں گے اور اس پر اپنی راۓ کا اظہار بھی کریں گے مگر چونکہ یہ معاملہ عدالت میں ہے لہذا ہر کوغی اس بارے میں براہ راست بات کرنے سے اجتناب برتے گا

To Top