علی تبسم اقرار الحسن کے شو میں بے نقاب ڈھائی کڑوڑ رشوت کی پیش کش

ہماری عمومی سوچ یہی ہوتی ہے کہ جو انسان ٹی وی پر آجاتا ہے اس کی قدر منزلت میں اضافہ ہوجاتا ہے وہ قبض توڑنے کا ٹوٹکا ہی ہو ہمارے خیال کے مطابق چونگہ وہ ٹی وی پر بتایا گیا ہوتا ہے لہزا تصدیق شدہ ہو گا ۔یہی سوچ ٹی وی پر آنے والے عاملوں ، نجومیوں اور مولویوں کے لیۓ بھی ہوتی ہے ۔

ہمارے نظریے کے مطابق چونکہ یہ شخص میڈیا چینل پر آکر سب بتا رہا ہے لہذا وہ غلط نہیں ہو سکتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ معروف نجومی علی تبسم کے ساتھ بھی ہوا ہے جس نے میڈیا چینلز پر پیسے دے کو ٹائم خریدا اور مختلف سوز میں آکر لوگوں کو یہ تاثر دیا کہ وہ بہت پہنچا ہوا عامل ہے ۔

اس کی اس شخصیت کے پیچھے چھپا بھیانک کردار اقرار الحسن نے بے نقاب کیا پروگرام سر عام کی ٹیم کے مطابق علی تبسم لوگوں کے مسائل کا حل علم نجوم کی روشنی میں بتایا کرتا ہے اس کے لیۓ وہ مختلف اقسام کے پتھر اور وظائف کے ذریعے رہنمائی بھی کرتا تھا ۔میڈیا چینلز کی وساطت سے اس کے پاس آنے والے لوگوں کی بڑی تعداد تھی ۔

https://youtu.be/QjlGKYyocEQ

ان میں خصوصا خواتین بھی شامل تھیں جو کے علی تبسم کی شہرت سن کر ان کے پاس آتیں اور علی تبسم ان خواتین سے نہ صرف مالی فوائد حاصل کرتا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی بھی کوشش کرتا ۔اپنے پاس آنے والی خواتین سے جنسی زیادتی کرنے کے لیۓ علی تبسم ان خواتین کو یہ یقین دلاتا کہ ان کے تمام مسائل کا صرف یہی حل ہے کہ وہ علی تبسم کی ساری باتیں مانتے ہوۓ اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کریں ۔

https://youtu.be/sXROwFgYxcE

اس درندے کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیۓ سرعام کی ٹیم نے اپنے ہی ایک نمائندے کو اس نجومی کے پاس بھیجا جس کے تمام مسائل سننے کے بعد علی تبسم نے حسب معمول اس خاتون کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی جب اس خاتون نے پس و پیش سے کام لیا تو اس خاتون کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا ۔اور اس کو دھمکیاں دیں کہ اگر اس نے بات نہ مانی تو اس کو سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں ۔

سرعام کی ٹیم نے جب علی تبسم کو رنگے ہاتھوں پکڑا تو علی تبسم نے ان کو منہ بند رکھنے کے لیے رشوت کی پیش کش کی جس کی رقم بڑھتے بڑھتے ڈھائی کروڑ تک جاپہنچی جس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ اس انسان نے اس گھناونے دھندے میں کتنا مال بنا رکھا ہے ۔

ان تمام حالات اور ثبوتوں کے ساتھ جب سرعام کی ٹیم نے تھانے میں ایف آئی آر کٹوائی تو اس موذی نے اسی پیسے کا استعمال تھانے والوں پر کیا جنہوں نے ایف آئی آر کے باوجود اس کو حوالات میں بند نہ کیا اور ساری رات حوالا تسے باہر ایک کمرے میں رکھا ۔صبح ہوتے ہی اس درندے نے اپنی ضمانت کروالی مگر علی تبسم نے جو امیج ٹی وی والوں کے ذریعے بنا رکھا تھا وہ پاش پاش ہو گیا

To Top