اک بندا خدا کا جسے جنید جمشید کہتے ہیں۔۔۔

junaid-jamshed

جس وقت شہرت عروج پر تھی اوردولت کی ریل پیل بھی تھی۔۔۔ اس وقت سب کچھ چھوڑ کر راہِ خدا میں دین کی تبلیغ کے لیے نچھاورکرنا اِس نوجوان کی زندگی کا خلاصہ ہے اور آج سب کچھ نثار کرنے کے بعد جان بھی نثار کر بیٹھا۔۔۔

جو دل دل پاکستان کہتا تھا۔۔۔ آج ہر دلِ مسلمان ہے

اشک آلود نگاہیں تجھے سلام کہتی ہیں۔۔۔
رنجیدہ دل تجھ پر فخر کر رہا ہے۔۔۔
تو راہ خدا میں امر ہو کر بھٹکے نوجوانوں کو بہت کچھ سکھا گیا ہے۔۔۔

اے اللہ کی راہ میں سب کچھ لٹانے والے۔۔۔۔!
پیارے جنید تجھے شہادت مبارک ۔۔۔
تجھے وفا مبارک۔۔۔ تجھے سچی جانثاری مبارک۔۔۔
مبارک ،مبارک ،مبارک۔۔۔

اللہ اپنی رحمت سے انکی مغفرت فرما اور جنت میں جگہ عطا کر اور جو نیکیاں دنیا میں کر گئے انہیں صدقہ جاریہ بنا اور جوخطائیں ہو گئی ہوں ان کی پردہ پوشی فرما۔۔۔ آمین

انقلاب کتاب کی وجہ سے نہیں ہمیشہ صاحب کتاب کی وجہ سے آیا ہے

To Top