ایک پاکستانی کی ایک امریکی کو کال

کل میں نے اپنے بڑے بیٹے کو کال ملائی ہی تھی کہ اچانک کچھ شوں شاں کے بعد عجیب و غریب آوازیں آنے لگ گئیں۔ کچھ کی سمجھ آئی کچھ سر سے گزر  گئیں، آپ پڑھ کر بتائیں شاید آپکو کچھ سمجھ آجاۓ (پاکستانی اور امریکی ہونے کا اندازہ میں نے لہجے سے لگا لیا تھا)

پاکستانی :   ہیلو جی آواز آرہی ہے جی؟؟؟؟

امریکی :   کون بات کر رہا ہے؟ اور یہ آواز کیوں نہیں آۓ گی جب تم بول رہے ہو تو؟ میں بہرا تو نہیں ہوں؟

پاکستانی: جی جی سرکار میں پاکستانی

امریکی: او اچھا وہ جن کے وزیر اعظم کا نام پاناما لیکس میں بھی ہے

پاکستانی : ( شرماتے ہوۓ ) او جی بات آپ تک بھی پہنچ گئی

01

Source: The Express Tribune

امریکی : بہت چالاک ہو تم لوگ!

پاکستانی: مبارک ہو جی آپ لوگوں کے ہاں بھی اس دفعہ پاکستانی طریقے سے الیکشن ہوا

امریکی: واٹ ؟ کیا مطلب ہے تمھارا؟ ہمارے ہاں الیکشن دھاندلی سے نہیں جیتا جاتا

پاکستانی: نہیں نہیں جی میرا یہ مطلب نہ تھا جی ، میرا مطلب تھا کہ ہلیری آپا کے بھی ٹرمپ صاحب  سے بیس لاکھ ووٹ زیادہ تھے مگر جیت وہ گۓ اسی طرح جی ہماری طرف بھی ووٹ سارے عمران خان کے تھے جی مگر وزیر اعظم ہمارا شیر بن گیا

امریکی: ہاہاہا واہ بھائی تم تو بہت اپنے اپنے لگتے ہو۔ لگتا ہے کہ ہمارا پچھلے جنم کا کوئی رشتہ ہے تبھی ہم دونوں ایک جیسے ہیں

02

Source: MissMalini

پاکستانی : بھائی جی برا نہ مانیں تو ایک بات پوچھوں؟؟

امریکی : ہاں ہاں پوچھ پوچھ!

پاکستانی:  ایک جیسے کیسے ہوۓ جی ہم؟

امریکی: او یار بات سن ، تیرے ملک میں بھی شیر کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں اور وہ حکومت سے چمٹا ہوا ہے اپنی کرسی کو نہیں چھوڑتا، اسی طرح میرے ملک والے بھی ٹرمپ جی  خلاف مظاہرے کر رہے ہیں اور وہ  بھی ایسے ہی چمٹا رہے  گا۔

03

Source: Tenor

پاکستانی: اچھا بھائی جی کبھی آئیں نا ہماری طرف یا مجھے بلالیں اپنی طرف، بڑا دل کرتا ہے جی امریکہ دیکھنے کا

امریکی: نہیں نہیں تو نہیں آئیو میں خود ہی چکر لگا لوں گا۔ سنا ہے تم جب سفر کرتے ہو تو پورے ٹبر کے ٹبر کو لے کے جاتے ہو اور پھر تینوں ٹائم پاۓ کی پڑی ہوتی ہے تمھیں ۔ ابھی میں اتنا خرچہ نہیں اٹھا سکتا ۔ میں خود ہی آجاؤں گا ۔

پاکی: اچھا بھائی رب راکھا میں پھر کال کروں گا ۔

امریکی: ضرور کال کرنا، تو کوئی غیر تھوڑا ہے اپنا ہی بھائی ہے جب دل چاہے کر لیو

ہر بات کہہ دینے کی تو نہیں ہوتی کچھ باتیں بن کہے بھی سمجھ جایا کریں ۔ امید ہے اب تو آپ کو سمجھ آگئی ہوگی!

کون سے پاکستانی اداکار پلاسٹک سرجری کرواچکے ہیں ؟ گوگل نے سب کے بھید کھول ڈالے

To Top