جانئیے ایک لڑکی کی بے لباس تصاویر اپنے بیٹے کے اسمارٹ فون میں دیکھ کر ماں کی کیا حالت ہوئی

میں ایک ماں ہوں میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ میرے بچے دنیاوی میدان میں بھلے بہت کامیاب نہ ہوں مگر وہ ایک اچھے انسان ضرور بن جائیں ۔چار بیٹیوں کے بعد جب اللہ نے بیٹے سے نوازا تو کہیں بھی یہ خیال نہیں آیا کہ بیٹا بیٹیوں سے برتر ہے میں نے ان کی تربیت برابری کی بنیاد پر ہی کی ۔

میری دوست میرے سامنے بیٹھی قالین کو اپنے ناخنوں سے کریدتے ہوۓ بہت پریشانی کے عالم میں یہ سب بتا رہی تھی۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ اتنی پریشان کیوں ہے ۔ اب جب کہ اس کی سب بیٹیوں کی شادی ہو چکی ہے صرف ایک بیٹی اور ایک بیٹا رہتے ہیں بیٹا میٹرک میں پڑھ رہا ہے اور بیٹی کی بھی منگنی ہو چکی ہے تو کون سی چیز ہے جس نے اس کو اتنا پریشان کر دیا ہے ۔

میں نے اس سے کہا کہ سب کچھ کھل کر بتاؤ  اس کے بعد جو اس نے بتایا وہ میرے ہوش اڑانے کے لۓ کافی تھا ۔ اس کی کہانی اسی کی زبانی سنیۓ ۔

میں بہت سخت ماں نہیں ہوں مگر میری ہمیشہ کوشش رہی کہ میرے بچے اپنے ہر مسئلے کو مجھ سے ڈسکس کر لیا کریں اور میں بہت آزادی کے ساتھ نہ صرف ان کی بات سنتی بلکہ دوستوں کی طرح ان کے مسائل پر ان کو مشورے بھی دیتی ہوں ۔

بیٹیوں کی تربیت کرتے ہوۓ مجھے یہ فخر رہا کہ ایک ماں کی حیثیت سے ہمیشہ انہوں نے مجھے عزت دی اور میرا مان رکھا ۔

مگر جیسے جیسے میرا بیٹا بڑا ہو رہا ہے اس کے اور میرے درمیان فاصلے بڑھتے جارہے تھے ۔اس کو اس کے باپ نے میرے منع کرنے کے باوجود اسمارٹ فون دلوادیا ۔شروع شروع میں تو میں نے اس کے فون کو وقتا فوقتا چیک بھی کیا مگر اس میں گیم ، وغیرہ کے علاوہ کچھ نہ ہوتا ۔دوسرا مجھے اپنی تربیت پر بھی یقین تھا کہ میری اولاد کچھ غلط نہیں کر سکتی ۔

مگر پچھلے کچھ دنوں سے میں دیکھ رہی تھی کہ میرا بیٹا اپنے موبائل فون میں کچھ زیادہ ہی انوالو ہوتا جا رہا تھا ۔امتحان سر پر تھے لہذا مجھے اعتراض ہوا اور میں نے اس کا فون پڑھائی کے گھنٹوں میں اس سے لے کر اپنے پاس رکھ لیا ۔ اس دوران اس کے واٹس ایپ پر آنے والے میسجز نے میرے چودہ طبق روشن کر دیۓ ۔

وہ کسی لڑکی کی جانب سے میسج تھے پہلے میسج میں اس لڑکی کی تصویر تھی ۔ جو اس نے شائد اپنے غسل خانے میں لی تھی جس میں وہ بے لباس حالت میں تھی اور دوسرا میسج ایک ویڈیو تھی جو اس لڑکی نے اپنے غسل کے دوران بنائی تھی ۔

ایک ماں کے لۓ کسی کی بھی بیٹی کو اس حالت میں دیکھنا کتنا دشوار ہو سکتا ہے اس بات کی اہمیت کو ایک ماں ہی جان سکتی ہے ۔ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں وہ لڑکی بھی تو کسی کی بیٹی ہو گی ۔ایک ماں کیسے یہ سب برداشت کرے اب تم ہی بتاؤ میں کیا کروں ۔

میری دوست نے بال میرے کورٹ میں پھینک دی اور میں یہ سب سن کر سن سی ہو گئی میں نے موبائل فون کے برے استعمال کے بارے میں تو بہت سنا مگر اتنا برا استعمال اس سے پہلے نہیں دیکھا تھا ۔ میرے اندر سوالوں کا لاوا ابلنے لگا ۔ کون ہے اس سب کا ذمہ دار ؟ کیا ہم لوگ اپنے ہاتھوں سے اپنے اور اپنے بچوں کے لۓ جہنم خرید رہے ہیں ؟

تب مجھے سمجھ آیا کہ کیوں اسلام نے سات سال کے بعد تمام مسلمانوں کے لۓ نماز فرض کی ہے اور والدین کو اس بات کا پابند کیا ہے کہ اپنے بچوں کو مار کر بھی نماز کا پابند بناؤ کیوںکہ نماز بے حیائی سے روکتی ہے ۔ اور کوئی بھی انسان جو نماز کا پابند ہو گا کبھی اس بے حیائی میں مبتلا نہیں ہو گا ۔ اللہ ہم سب کو اور ہمارے خاندان والوں کو نماز کا پابند بناۓ ۔

To Top