ایک دن موبائل سروس کے بغیراور گھر والوں کے ساتھ

کل کا پورا دن وزارت داخلہ کے احکامات کے تحت سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک بھر میں موبائل سروس اور انٹر نیٹ سروس بند رہی جس کے نتیجے میں قوم کو بہت سے فوائد حاصل ہوۓ ۔ ان میں سے کچھ فوائد انفرادی نوعیت کے تھے اور کچھ اجتماعی نوعیت کے ، موبائل سروس کے بند ہونے کے نتیجے میں قوم کو جو فوائد حاصل ہوۓ ان میں سے  چیدہ چیدہ بیان کۓ جا رہے ہیں ۔

گھر کے افراد نے ایک دوسرے کو غور سے دیکھا

01

Source: Pinterest

کل اتنے دن بعد ہم سب نے اپنی نظر کو اپنے موبائل ، ٹیبلٹ اور کمپیوٹر پر سے ہٹا کر ایک دوسرے کی جانب دیکھا تو شروع میں تو بہت اجنبیت کا احساس ہوا ۔ کافی دیر بعد پتہ چلا کہ کون کتنا لمبا ہو گیا ہے اور کون کتنا کالا ۔

اچھا پکا ہوا کھانا ملا 

02

Source: Imgur

ایک تو چھٹی کا دن تھا پھر موبائل سروس بند تھی جس کے سبب بیگمات نے آج زبیدہ آپا کے مشوروں کے بغیر کھانا بنایا جسکی وجہ سے نہ صرف کھانا کھانے کے قابل ملا بلکہ وقت پر بھی ملا کیونکہ بیگم کی کسی دوست کی ہنگامی کال جو نہیں آئی تھی ۔

گھر کی صفائی بہت اچھی ہوئی 

04

Source: Rediff.com

چونکہ آج ہماری بیٹی صاحبہ کو چیٹنگ نہیں کرنی تھی اسی سبب اس نے بہت دل لگا کر نہ صرف گھر کی صفائی کی بلکہ کونوں کھدروں سے بھی گند کچرا نکالا کیوںکہ آخر وقت بھی تو گزارنا تھا ۔

پرانے وقت لوٹ آۓ 

05

Source: Tenor

آج بہت عرصے کے بعد سب گھر والوں نے  کمبل میں بیٹھ کر نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ گپ لگائی اور ڈرائی فروٹ کھاتے ہوۓ ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھا وفت گزارا جس میں بار بار ایس ایم ایس کی بیپ نہ تھی ۔

آخر میں بس اتنا کہنا چاہوں گی کہ اگرچہ یہ سب چیزیں ہماری زندگی کے لۓ بہت ضروری ہوتی جارہی ہیں مگر ان سب کے ساتھ ساتھ ہمارے خاندان، ہمارے گھر والوں کا بھی ہم پر حق ہے ۔ لہذا ان کو بھی ٹائم دینا چاہیئے

 کیا کہا؟؟ موبائل سروس پھر سے بند ہے؟

سوشل میڈيا ایکٹیوسٹ گل بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کی ایسی متنازعہ تصویر شئير کر دی کہ سوشل میڈيا پر طوفان آگیا

To Top