جانئیے احد رضا میر نے کس لڑکی کو خط لکھا اور کیوں؟

خوبصورت آنکھیں اور دھیمی مسکراہٹ رکھنے والے احد رضا میر نے پہلے تو ڈرامہ سمی میں اپنے مختصر سے کردار سے لوگوں کو  متوجہ کیا مگر ڈرامہ یقین کا سفر کے ڈاکٹراسفندیار تو راتوں رات سب کے دلوں کی دھڑکن بن بیٹھا ۔ ماضی میں جو پیار اور وارفتگی احد رضا میر کے والدآصف رضا میر  کو ڈرامہ تنہائیوں میں اداکاری کر کے ملی تھی وہی شہرت ان کے بیٹے احد رضا میر کا اپنے کیرئیر کے آغاز ہی میں حاصل ہو گئی ہے ۔

سوشل میڈیا نے  اس دور میں فینز کے لۓ اپنے من پسند اداکار تک اپنے جذبات پہنچانا ماضی کے م‍قابلے میں کافی آسان کر دیا ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ احد رضا میر کے ساتھ بھی پیش آیا جن کی ایک فین نے احد کی سالگرہ کے موقعے پر احد کو ایک خط لکھا اور وہ خط فیس بک کے کئی گروپس میں شئیر بھی کردیا ۔

 

احد رضا میر کو اس خط کے متعلق ان کی خالہ سے پتہ چلا جو کہ فیس بک کے اسی مشترکہ گروپ کی ممبر تھیں جس میں خط شئیر کیا گيا تھا ۔ اس کے بعد احد رضا میر احد نے اس لڑکی جس کا نام کرن تھا ایک جوابی خط لکھا جس میں احد نے اپنے کردار ڈاکٹر اسفی کے نام سے کرن کو مخاطب کیا۔

خط میں احد رضا میر نے نہ صرف اس کے اس پیار اور تعاون کا شکریہ ادا کیا اس کے ساتھ ساتھ اس نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس کے لۓ یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

احد رضا میر کے جواب نے یقینا اس لڑکی کو خوش تو کیا ہی ہو گا مگر اس کے ساتھ ساتھ احد کے اس اعلی اخلاق اور اقدار کو دیکھتے ہوۓ اس کے چاہنے والوں میں بھی اضافہ ہو گيا ہو گا ۔ احد کے اس عمل نے اس کے فینز کے دل جیت لۓ اور اس کے فینز کی تعداد میں اضافہ بھی کر دیا، احد نے خط کا جواب لکھنے کے بعد اپنی سیلفی کے ساتھ اس خط کو سوشل میڈیا کی زینت بنا دیا جو کہ اج کل وائرل ہو رہا ہے۔

 

To Top