احد رضا میر نے مومنہ مستحسن کے ساتھ کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ سب لوگ دل تھام کر رہ گۓ

احد رضا میر اور مومنہ مستحسن دونوں ہی اپنے اپنے  نئی نسل کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ ان کا نام ایک ساتھ سامنے آتے ہی لوگوں کی سانسیں تیز ہو جاتی ہیں اور کانوں میں جلترنگ بجنے شروع ہو جاتے ہیں اپنی ان دونوں پسندیدہ ہستیوں کو ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش ہر نوجوان کے دل میں ہو گی

کوک اسٹوڈیو سیزن 11 نے لوگوں کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ ان دونوں کو ایک ساتھ اکٹھا کر رہے ہیں اور اس بار احد رضا میر اسکرین پر اپنی اداکاری کے جلوۓ نہیں دکھائیں گے بلکہ اس بار جادو چلے گا ان کی آواز کا

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 11جو اب تک منظر عام پر نہیں آیا ہے مگر لوگ اس بات کے شدت سے منتظر ہیں کہ وہ اپنے اس پسندیدہ جوڑے کو ایک ساتھ پر فارم کرتے ہوۓ دیکھیں

 

مومنہ کی گلوکاری اور خوبصورتی تو لوگوں سے چھپی ہوئی نہیں ہے مگر یقین کا سفر دیکھنے والے اس بات سے بھی واقف ہیں کہ احد رضا میر کی انگلیاں بھی گٹار کی تاروں سے گھیلنا جانتی ہیں اور موسیقی سے وہ بھی نابلد نہیں ہے

یہ ایک علیحدہ بات ہے کہ اب تک انہوں نے کسی باقاعدہ پلیٹ فارم پر بحیثیت گلو کار پر فارم نہیں کیا ہے مگر ان کی آواز گلوکاری کے لیۓ بہترین ہے

 

اس حوالے سے مومنہ نے اپنے سوشل میڈیا سے بھی ایک پوسٹ شئير کی جس میں انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا کہ اس بار کے سیزن میں ان کے ساتھ جو گلوکار نغمہ سرا ہوں گے ان کے نام کا مخفف ARM  ہے جس پر لوگوں نے کمنٹ میں احد رضا میر کا نام گیس کیا ہوا تھا

 

Coke Studio Season 11.

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir) on

جب کہ دوسر ی جانب احد رضا میر نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ کوک اسٹوڈیو میں گاتے ہوۓ نظر آرہے ہیں

جس طرح یہ احد رضا میر اور مومنہ  اس سیزن کے منظر عام پر آنے کے منتظر اور پر جوش ہیں اسی طرح ان کے چاہنے والے بھی اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں امید ہے کہ یہ دونوں ایک بار پھر عوام کی امی؛دوں پر پورا اتریں گے

To Top