مشہور اداکار جوڑی احد رضا میر اور سجل علی آج کل ہر تقریب میں ایک دو سرے کے ساتھ ساتھ دیکھے جا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ احد رضا میر کی قیملی بھی سجل علی کو بہت اہمیت دے رہی ہے دوسری جانب سجل علی کی بہن صبور علی بھی احد رضا میر کی تعریفیں کرتی نظر آرہی ہیں
ان دونوں کے یہ بڑھتے ہوۓ التفات شو بز کے حلقوں میں افاہین پیدا کرنے کا سبب بن نہے ہیں اسی حوالے سے جب صحافیوں نے سجل علی سے احد رضا میر کے بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا یہ وہ میرے لیۓ بہت خاص ہیں مگر اس خاص کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تعریف کرنے سے انکار کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ آپ جو سمجھنا چاہیں سمجھ لیں
اسی طرح جب صحافیوں نے احد رضا میر سے ان کی اور سجل علی کی بڑھتی ہوئی قربت کے بارے میں دریافت کیا تو اس حوالے سے احد رضا میر نے تو سجل علی کی تعریفوں کے ڈھیر لگا دیۓ ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کی اور سجل علی کی کیمسٹری بہت بہترین ہے اور ان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ کام کو اسی نظریۓ سے دیکھتی ہیں جس سے وہ دیکھتے ہیں
He didn’t deny it! @ahadrazamir says “time will tell” when @iharoonrashid asks him about his rumoured relationship with Yakeen Ka Safar co-star, @Iamsajalali. pic.twitter.com/Zx87oYTSA5
— BBC Asian Network (@bbcasiannetwork) August 3, 2018
اس کے ساتھ ساتھ ان کا مذید یہ بھی کہنا تھا کہ سجل علی بہترین اداکارہ ہیں مگر جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ سجل علی کو اپنے جیون ساتھی کے روپ میں دیکھتے ہیں تو اس کے جواب میں انہوں نے اس بارے میں کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید کرنے کے بجاۓ یہ کہہ دیا کہ اس کا فیصلہ وقت کرے گا کہ سجل علی سے ان کا کیا رشتہ ہو گا
مگر یہ کہتے ہوۓ احد رضا میر کے چہرے کی رنگت ، شرمیلی مسکراہٹ اور آنکھوں میں پھوٹتی پھلجھڑیاں کوئي اور ہی داستان بیان کر رہی تھیں آنگن اور یقین کے سفر کے بعد ناظرین بے تابی سے اس جوڑے کو ایک بار پھر اسکرین پر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں اس جوڑے کے آنے والے پروجیکٹس کا ابھی تک اعلان نہیں کیا مگر امید ہے کہ ان کو ایک بار پھر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا جا سکے گا
اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کی یہ بھی خواہش ہے کہ یہ جوڑا زندگی بھر کا ساتھی بھی بن جاۓ اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والا وقت اس جوڑے کے نصیب میں کیا کیا تحفے لے کر آرہا ہے
