“اے دل ہے مشکل” مزید مشکلات کا شکار

اٹھائیس اکتوبر کرن جوہر کی  مشکلوں میں اضافہ کرتا ہے یا کمی یہ کوئی نہیں جانتا، مگر پہلے تو پاک بھارت کشیدگی کے سبب ایک شدت پسند تنظیم نے پاکستانی اداکاروں والی فلموں کی ریلیز پر پابندی کا مطالبہ کیا تو دوسری جانب سینما ایسوسی ایشن کے مالکان نے بھی پاکستانی اداکاروں والی فلموں کی ریلیز سے انکار کردیا جسکی وجہ سے کرن جوہر کی “اے دل ہے مشکل” متنازعہ فلم بن کر رہ گئی۔

دھرما پروڈکشن کی اس بڑے سرماۓ کی فلم کو دیکھنے کے لئے شائقین فلم اس وقت سے بے تاب ہیں جب سے انہوں نے اس فلم کے اشتہاری کلپس میں فواد خان کے ساتھ ساتھ رنبیر کپور اور ایشوریہ بچن کے جزباتی مناظر دیکھے ہیں۔ کہا تو یہاں تک جا رہا ہے کہ ان دونوں اداکاروں کی کیمسٹری دیکھ کر حقیقت کا احساس ہوتا ہے۔

01

Source: DNA

حقیقت کے اس احساس کا ہی سبب تھا کہ اب یہ بھی سنا جارہا ہے کہ پہلے تر ان ہاٹ سینز پر اعتراض نہ صرف اس کے سسر یعنی امیتابھ بچن کو تھا جو کہ انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو سے کیا بھی تھا مگر اب یہ اعتراض سنسر بورڈ کو بھی ہو گیا ہے اور انہوں نے وہ سارے مناظر نکال کر نمائش کے لئے پیش کرنے کی اچازت دے دی ہے۔

02

Source: Businessofcinema.com

دھرما پروڈکشن نے اگرچہ اس خبر کی تردیر کی ہے مگر پھر بھی یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ جہاں چنگاری ہوتی ہے دھواں بھی وہیں سے اٹھتا ہے۔دھواں تو اس وقت انتہائی شدت سے اٹھا ہو گا جب ابھیشک کو یہ پتا چلا ہو گا کہ اس کی بیٹی نے اس کے بجاۓ اس شخص کو پاپا کہہ کر پکار رہی ہے جس کے ساتھ اس کی ماں کی کیمسٹری کے چرچے آج ہر زبان پر زد وعام ہیں۔

پتہ نہیں آنے والا وقت اور کتنی مشکلیں اس فلم کی اور اس سے جڑے لوگوں کی جھولی میں ڈالتا ہے ۔

مدینے کی مقدس سر زمین پر ماں کے سامنے چھ سالہ بچے کو ٹیکسی ڈرائیور نے ذبح کر ڈالا وجہ ایسی جس کو جان کر سب کے سر شرم سے جھک جائيں

To Top