میں اور خاور مانیکا شادی ۔۔۔۔۔۔ ‘اداکارہ نور نے اپنی شادی کے حوالے سےویڈيو پیغام میں سب بتا دیا

اداکارہ نور کی بشری بی بی کے کہنے پر ان کے پہلے شوہر خاور مانیکا سے شادی کی خبریں آج کل زبان زد عام ہیں ان خبروں میں کتنی حقیقت ہے اس کے حوالے سے بلا آخر اداکارہ نور نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کر لیا

اپنی شادی کے حوالے سے اداکارہ نور کا یہ کہنا تھا کہ وہ ضرور شادی کریں گی مگر ان کا انتخاب خاور مانیکا جیسا ان کی باپ کی عمر کا شخص نہیں ہو گا ان کا مذيد یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی زندگی کے فیصلے خود ہی کیۓ ہیں اس وجہ سے اب بھی اپنی شادی کا فیصلہ وہ بشری بی بی کی مرضی کے بجاۓ خود ہی کریں گی

اپنی شادی کے لیۓ انتخاب کے حوالے سے انہوں نے مذید یہ بھی کہا کہ وہ شادی کے لیۓ اپنے ہم عمر انسان کو ترجیح دیں گی اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ چھپ کر شادی کرنے پر یقین نہیں رکھتیں ہیں جس طرح ماضی میں بھی انہوں نے علی الاعلان شادیاں کی ہیں اسی طرح اس بار بھی وہ جب بھی شادی کریں گی سب کو بتا کر کریں گی

اداکارہ نور کا یہ بھی کہنا تھا کہ چونکہ وہ شو بز چھوڑ چکی ہیں لہذا لوگوں کو ان کے بارے میں افواہیں پھیلانے سے پرہیز کرنا چاہیۓ اور ان کی پرائیوسی کا خیال رکھنا چاہیۓ وہ اس وقت ایک گھریلو خاتون خانہ کی طرح زندگی گزار رہی ہیں اور اپنے بچوں کے ساتھ گھریلو فرائض انجام دینے میں بہت خوشی محسوس کر رہی ہیں

اداکارہ نور کے اس بیان کے سامنے آنےکے بعد ان تمام افواہوں نے دم توڑ دیا ہے جس کے حوالے سے یہ امید کی جا رہی تھی کہ اداکارہ نور خاور مانیکا سے شادی کر رہی ہیں اداکارہ نور کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ خاور مانیکا کا دل سے احترام کرتی ہیں مگر اپنے والد کی عمر کے آدمی سے شادی کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی ہیں

اب جب کہ اداکارہ نور کی جانب سے اس شادی کی تردید سامنے آگئی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ادکارہ نور نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اگلی شادی ضرور کریں گی اور اس کے بارے میں سب کو بتا کر کریں گی تو دیکھنا یہ ہے کہ ان کا اگلا انتخاب کون ہو گا اور کیا اس کا تعلق شو بز سے ہو گا یا پھر شو بز چھوڑنے کے بعد ان کا انتخاب بھی شو بز سے ہٹ کر ہو گا

To Top