اداکارہ میرا نے خود کو پریانکا چوپڑا سے بہتر قرار دے دیا

اداکارہ میرا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اداکاری سے قطع نظر وہ اکثر اپنی معصومیت اور اداؤں کے سبب بھی میڈیا کی شہہ سرخیوں کا حصہ بنتی رہتی ہیں ان کی غلط انگریزی بھی انہیں خبروں کی زینت بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس کا استعمال انتہائی اعتماد کے ساتھ اکثر و بیشتر وہ میڈیا کے سامنے کرتی رہتی ہیں

حالیہ دنوں میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے حوالے  سے خبروں کی زینت بنی کہ ان کا چناؤ ہالی وڈ کے فلم پروڈکشن ادارے یونی ورسل اسٹوڈیو والوں نے مشہور اداکار مائیکل مکلیرن کے مقابل فلم میں کاسٹ کیا جس کی ڈائرکشن گیم آف تھرون کے ڈائریکٹر مائيکل مکلیرن کریں گے

 

ہالی وڈ کے اتنے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنا لازمی طور پر انتہائي اعزاز کی بات ہےجو موقعہ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کو ملا اس کی خواہش ہر اداکار اور اداکارہ کے دل میں ہوتی ہے مگر یہ اعتماد صرف اداکارہ میرا ہی کے پاس ہے جنہوں نے اس خبر کو سننے کے بعد اس حوالے سے یہ تبصرہ کر دیا کہ وہ ادکارہ پریانکا چوپڑہ سے بہتر اداکارہ ہیں لہذا پریانکا چوپڑہ کے بجاے اس رول کے لیۓ ان کے نام پر غور کیا جاۓ

اس سارے معاملے کا سب سے قابل توجہ پہلو یہ ہے کہ انگریزی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند اداکارہ میرا نے اس خواہش کا اظہار جس ٹوئٹ میں کیا اس میں بھی than کی اسپیلنگ غلط لکھی تھی

ان کے اس ٹوئٹ کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ماضی کی طرح کمنٹس کا ایک طوفان آگیا لوگوں نے اپنے انداز میں میرا کی اس خواہش پر اظہار خیال کیا

کچھ لوگوں نے ان کی اس غلطی کی جانب اشارہ کیا کہ وہ یہ تو دیکھ لیں کہ وہ اسپیلنگ کیا لکھ رہی ہیں اس کے بعد ہالی وڈ میں کام کرنے کے خواب دیکھیں

کچھ لوگوں نے ان کے پانی میں برف ڈالنے کا مشورہ دے ڈالا تاکہ میرا جی پریانکا چوپڑہ سے جلنا چھوڑ دیں اور ٹھنڈی ہو جائيں

کچھ لوگوں کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ اگر پریانکا چوپڑہ کو میرا جی کی اس راۓ کا پتہ چل جاۓ تو یا تو وہ خودکشی کر لے گی یا پھر میرا جی کو قتل کر ڈالے گی

کچھ لوگوں نے میرا کو ہمدردانہ مشورہ دیتے ہوۓ کہہ ڈالا کہ بظاہر آپ ایک بہت عمدہ خاتون ہیں مگر اس قسم کے ٹوئٹس کے ذریعے آپ خود کو لوگوں کے مزاق کا نشانہ کیوں بناتی ہیں

میرا جی نے یہ ٹوئٹ کچھ بھی سوچ کر کیا ہو لیکن ان کے حوالے سے یہ بات ماننی پڑے گی کہ ان کا ہر بیان ہر بات وائرل ہو جاتی ہے جو کہ لوگوں کی ان سے محبت کا ثبوت ہے

To Top