اداکارہ لیلی اور میرا کے جھگڑے میں کون سچا ہے کون جھوٹا حقائق سامنے آگۓ

پاکستان کی فلم انڈسٹری کے ساتھ یہ المیہ رہا ہے کہ اس کے ماحول کے سبب پڑھے لکھے گھرانوں کی شریف لڑکیاں یہاں آنے سے ہمیشہ کتراتی رہتی ہیں ۔اسی سبب زیادہ تر اداکارائیں وہی ہوتی ہیں جن کا تعلق یا تو اسٹیج کی دنیا سے ہوتا ہے یا پھر وہ اس بازار کی پیداوار ہوتی ہیں جہان کوئی دن کی روشنی میں بھی جانا پسند نہیں کرتا ۔

اسی سبب ان اداکاراوں کے بیچ میں ہونے والی چپقلش اور جیلسی کی کوئی اخلاقیات نہیں ہوتی ہیں ۔اور ان کے ان جھگڑوں کے سبب اچھے گھرانوں کی لڑکیاں اس انڈسٹری سے کوسوں دور بھاگ جاتی ہیں ۔ ایسا ہی ایک جھگڑا آج کل بھی خبروں کی زینت بنا ہوا ہے ۔اور وہ جھگڑا ہے اداکارہ لیلی اور اداکارہ میرا کے درمیان ہونے والا ایسا تنازعہ جس نے اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دی ہیں

لاہور میں ہونے والی فلم انڈسٹری کی ایک تقریب میں اداکارہ لیلی اچانک کھڑی ہو گئیں اور انہوں نے اداکارہ میرا کے اوپر الزام لگایا کہ میرا نے ان کی زیرو میٹر کار پر قبضہ کر لیا ہے اور واپس نہیں کر رہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے میڈیا کو بھی مورد الزام ٹہرایا کہ میڈیا ان کی کوئی مدد نہیں کر رہا ۔ان کی یہ ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل ہو گئی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ لیلی اور اداکارہ میرا میں گہری دوستی تھی اور ان گہرے تعلقات کے سبب نہ صرف ان دونوں میں پیسوں کا لین دین بھی چلتا تھا بلکہ اداکارہ میرا نے لیلی کی منگنی اپنے بھائی سے کر کے اداکارہ لیلی کو اپنی بھابھی بنانے کا فیصلہ بھی کر رکھا تھا ۔ ابھی تک اس سارے معاملے میں اداکارہ میرا کا ردعمل ظاہر نہیں ہو سکا ہے ۔

ایک اور ویڈیو میں اداکارہ لیلی نے اداکارہ میرا پر یہ بھی الزام لگایا کہ اداکارہ میرا نے مختلف اوقات مین ان سے لاکھوں روپے قرضے کے طور پر بھی لیۓ اور کئی دفعہ تقاضے کے باوجود بھی ان کو نہیں لوٹایا ۔

آج کل فلم انڈسٹری ان کے اس جھگڑے سے گونج رہی ہے کوئی نہیں جانتا کہ ان سہیلیوں کے درمیان کون سی بات تنازع کا سبب بنی جس نے ان دو پیار کرنے والی سہیلیوں کو جانی دشمن بنا دیا ہے یا پھر یہ بھی صرف خبروں میں رہنے کا ایک پرانا نسخہ ہے

To Top