پاکستان کے مایہ ناز اداکار شہرت کی بلندیوں کو چھونے سے قبل کس کس پیشے سے منسلک تھے حیرت انگیز انکشافات ہو گۓ

شو بز کی چمک دمک سے بھرپور دنیا کے ستاروں کو دیکھ کر مداحوں کو یہی لگتا ہے کہ یہ لوگ منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوۓ ہوں گے اور ان کی زندگی جس طرح اب نظر آتی ہے ایسی ہی زندگی آغاز سے ہی ہو گی مگر ایسا نہیں ہے ۔ شو بز کے ستارے بننے تک کا سفر بہت ساری مشکلات اور صعوبتوں سے پر ہوتا ہے ۔ایسے ہی کچھ اداکاروں کے اس سفر کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے

مائرہ خان

مائرہ خان کا شمار پاکستان کی شو بز کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ۔ اس اداکارہ کی محنت کے سبب اس وقت شہرت اور پیسہ اس کے گھر کی باندی ہے مگر بہت کم لوگ یہ جانتے ہوں گے کہ شہرت پانے سے قبل مائرہ خان کا کیرئیر عزم و ہمت کی داستان ہے ۔ اپنے تعلیمی اخراجات کی تکمیل کے لیۓ مائرہ خان نے امریکہ میں ادویات کے اسٹور پر ایک کیشئير کی حیثیت سے ملازمت کی تھی ۔

عمران عباس

اسمارٹ اور ہینڈسم ہیرو عمران عباس پیشے کے اعتبار سے ایک آرکیٹیکچر ہیں انہوں نے لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے آرکیٹیکچر کی ڈگری حاصل کی اور اسی کو اپنا پیشہ بھی بنایا مگر اس کے بعد ماڈلنگ اور اداکاری کے سبب ان کو یہ پیشہ چھوڑنا پڑا

ہمایوں سعید

 

کراچی سے کامرس میں گریجوئشن کرنے کے بعد ہمایوں سعید نے ایک گارمنٹ فیکٹری میں بطور جنرل مینیجر کام کیا اس کے بعد ایک مقامی شیونگ کمپنی کے اشتہار سے اپنے ماڈلنگ کے کیرئیر کا آغاز کیا ۔آج ان کا شمار مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے

اعجاز اسلم

 

اداکار اعجاز اسلم شو بز میں آنے سے قبل فیشن ڈیزائنگ کے شعبے میں اعجاز اسلم ہی کے نام سے ایک برانڈ کے خالق بھی تھے ان کا فیشن ڈیزائنگ کا یہ کام اب بھی کامیابی سے جاری و ساری ہے

بلال اشرف

عوام میں تیزی سے مقبولیت پانے والے بلال اشرف کا کہنا ہے کہ شو بز میں آنے سے قبل وہ نیویارک کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں ہیج فنڈ کنسلٹنٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے

اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پاکستان شو بز کے ان ستاروں نے شو بز میں قدم رکھنے سے قبل نہ صرف اعلی تعلیم حاصل کی بلکہ دیگر معاشی میدانوں میں بھی اپنی محنت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا

To Top