سلمان تاثیر کے بیٹے نے برطانوی شاہی خاندان کی ایک اہم فرد کے ساتھ برہنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کا اعتراف کر لیا برطانوی شاہی خاندان میں ہلچل

سابق پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا ۔ ان کو ناموس رسالت کے قانون کے حوالے سے بیان دینے کے حوالے سے پہلے تنقید کا نشانہ بنایا گیا پھر ان کو ان کے اپنے سیکیورٹی گارڈ ہی نے گولی مار کر ہلاک کرڈالا تھا جس کو بعد ازاں پھانسی کی سزا بھی دے دی گئی ۔ اسی دوران ان کے بیٹے کو بھی ایک طویل عرصے تک طالبان کی جانب سے اغوا کیا گیا جس کو پاک فوج کے جوانوں نے برآمد کروا لیا تھا ۔


اس کے بعد بھی ان کے بیٹے کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں حالیہ دنوں میں ان کےبیٹے آتش تاثیر کی جانب سے ایک ایسا آرٹیکل سامنے آیا ہے جس میں انہوں سے شہزادی ڈیانا کے خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی گبریلا کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بتایا ہے ۔

شہزادی گبریلا کے ساتھ ان کی منگنی ہوئی تھی مگر یہ رشتہ شادی تک اس لیۓ نہیں پہنچ سکا تھا کہ آتش تاثیر کے مطابق جب عمران خان اور جمائما کی شادی ناکام ہوئی تو اسی دوران جمائما کے بھائی کا معاشقہ شہزادی گبریلا کے ساتھ شروع ہو گیا اس لیۓ شہزادی کبریلا کے خاندان والوں نے عمران خان کی شادی کی ناکامی کو بنیاد بنا کر ان کی شادی بھی توڑ ڈالی ۔

اپنے آرٹیکل میں آتش تاثیر نے اپنے اور شہزادی گبریلا کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ ان کے اور شہزادی گبریلا کے ساتھ انتہائی گہرے تعلقات تھے اور اسی دوران کئی بار انہوں نے شادی گبریلا کے ساتھ سوئمنگ پول میں برہنہ حالت میں تیراکی بھی کی ۔ یاد رہے کہ آنے والے وقت میں کچھ ہی دنوں میں شہزادی گبریلا کی شادی متوقع ہے اسی سبب آتش تاثیر کے اس بیان کو بھی برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے کافی تشویش سے دیکھا گیا ہے ۔

جب کہ اس حوالے سے جب آتش تاثير کے بھائی شہریار تاثیر سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے بھی اپنے سوتیلے بھائی کے اس بیان پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آتش تاثیر کے ماضی کا بھی حوالہ دیا کہ وہ ہمیشہ سے ہی اس طرح کے بیانات کے ذریعے سستی شہرت حاصل کرنے کے متمنی رہتے ہیں ۔

 

ذرائع کے مطابق آتش تاثیر کی والدہ ایک سکھ عورت میلون ہیں جن سے بغیر نکاح کے تعلقات کے نتیجے میں آتش تاثیر کی پیدائش ہوئی تھی اور اس کی تمام تر پرورش اس کی ماں نے ہی کی تھی مگر سلمان تاثیر اس کو اپنا بیٹا قبول کرتے تھے حالیہ دنوں میں آتش تاثیر ریان ڈیوس نامی ایک شخص کے ساتھ مین ہٹن میں ہم جنس پرست جوڑے کی صور ت میں رہائش پزیر ہیں

فی الحال تو آتش تاثیر  ان بیانات کے سبب  خبروں کی زینت بنے ہوۓ ہیں دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس طرح کے متنازعہ بیانات کے ذریعے کب تک خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں

To Top