عامر لیاقت کے پاکستان تحریک انصاف مین آتے ہی کون کون پارٹی چھوڑ گیا

آخر کار عامر لیاقت پاکستان تحریک انصاف کو پیارے ہو گۓ یا پھر پاکستان تحریک انصاف عامر لیاقت کو پیاری ہو گئي ۔ معروف ٹی وی اینکر ، سابقہ متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت آج ہر عام و خاص کی زبان پر ہے ۔کچھ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ یہ عمران خان کا کراچی کے حق میں درست فیصلہ ہے جب کہ عمران خان کے کچھ پرانے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی میں ایسے لوگوں نے آنا ہے تو بہتر ہے کہ وہ پارٹی سے دور رہیں ۔


عامر لیاقت ایک متنازعہ شخصیت کے مالک ہیں اور ان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت نے تحریک انصاف کے چاہنے والوں میں مایوسی کی ایک لہر دوڑا دی  سب سے پہلے اس حوالے سے عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور دوست سلمان احمد کا ٹوئٹ سامنے آیا جس کے مطابق اب عمران خان نے اپنے گرد سانپ بٹھا لیۓ ہیں اسی سبب ان کے لیۓ بہتر ہے کہ میں علیحدہ ہو جاؤں

 

اس کے ساتھ ساتھ معروف ٹی وی ہوسٹ مہر تارڑ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ  میں مانتی ہوں ، سیاسی خیالات بدلتے ہیں ، نظریات بدلتے ہیں اور جو چیز کبھی نہیں تبدیل ہوتی وہ لوگوں کی قدریں ہوتی ہیں ،یہ ناقابل معافی ہے ، جو لوگ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عزت پر وار کرتے ہیں ، جھوٹ پھیلاتے ہیں اور وہ یہ سب ملک اور مذہب کے نام پر کرتے ہیں ۔

 

لوگ عامر لیاقت کی شمولیت کو لے کر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے چل رہے ہیں کچھ لوگ اس حوالے سے عامر لیاقت کی کچھ دن قبل کی ایک ویڈیو چلا رہے ہیں جس میں عامر لیاقت عمران خان پر سخت ترین لفظوں میں تنقید کر رہے ہیں اور عدت کے دوران عمران خان کی تیسری شادی کو نشانہ بنا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی یتیم نہیں ہے ۔ اس کی فکر کرنا عمران خان چھوڑ دیں

 

اکثر لوگوں نے اس حوالے سے کچھ ایسی تصاویر بھی شئر کی ہیں جس کے مطابق تحریک انصاف کے چاہنے والوں کے دل ٹوٹ گۓ ہیں اور ان کو لگنے لگا ہے کہ اب پارٹی میں ان کی کوئي جگہ نہیں بچی

 

اس طرح کی باتوں نے عامر لیاقت کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کو ایک مزاق بنا کر رکھ دیا ہے ۔ آنے والے وقت میں اس شمولیت کے کیا اثرات مرتب ہوں گے اس کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرۓ گا

To Top