آخرکار اس لذیذ مچھلی کی ترکیب معلوم کر لی گئی

سردیوں کی آمد اور بہار کی دستک ساتھ ساتھ ہوتی ہے اور بہار کے موسم میں تلے ہوۓ پکوان ہی مزہ دیتے ہیں پکوڑوں کے ساتھ ساتھ تلی ہوئی مچھلی ایشیائی لوگوں کا پسندیدہ پکوان سمجھا جاتا ہے لاہوری یا امرتسری مچھلی بھی اپنی منفرد ریسیپی کے سبب بہت مشہور ہے۔

میرینیشن کے لئے:

11

Source: Swad

مچھلی- ایک پاؤنڈ چھ سے آٹھ پیس

لال مرچ پاؤڈر – ایک چاۓ کا چمچ

کٹی ہوئی لال مرچ – آدھا چمچ

کٹا ہوا زیرہ – ایک چاۓ کا چمچ

گرم مصالحہ – آدھا چاۓ کا چمچ

کٹا ہوا ثابت دھنیہ – ایک چاۓ کا چمچ

اجوائن – آدھی چمچ

کٹا ہوا اناردانہ – ایک چاۓ کا چمچ

لیموں کا رس – دو سے تین کھانے کے چمچ

کٹا ہوا لہسن – ایک چاۓ کا چمچ

کٹا ہوا ادرک – ایک چاۓ کا چمچ

نمک – حسب ذائقہ

ہری مرچ – ایک چاۓ کا چمچ

بیٹر کے لئے اجزاء

Source: Swad

بیسن – ایک کپ

چاول کا آٹا – تین کھانے کے چمچ

ہلدی – آدھی چمچ

لال مرچ پاؤڈر – آدھی چمچ

بیکنگ پاؤڈر – آدھی چمچ

کٹا ہوا لہسن – ایک چاۓ کا چمچ

انڈا – ایک عدد

کھانے کا تیل – تین کھانے کے چمچ

ٹھنڈا پانی – ڈیڑھ سے ڈھائی مگ، بیٹر کو پکوڑے کے مرکب جتنا پتلا رکھنا ہے

کھانے کا رنگ

نمک – حسب ذائقہ

ترکیب:

13

Source: YouTube

مچھلی کو دھو کر خشک کرلیں اور اس میں مصالحہ جات ملا کر چھ سے آٹھ گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

ٹھنڈا پانی ملا کر بیٹر بنائیں اور اب اس میں مچھلی کو ڈبو دیں۔

پھر ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور مچھلی کے پیس دس منٹ تک تلیں، پھر کسی پیپر ٹاول پر نکال لیں اور نارمل درجہ حرارت تک ٹھنڈا ہونے دیں۔

تیل دوبارہ گرم کریں اور مچھلی کو ایک بار پھر دو سے تین منٹ تک تلیں، تیل سے نکال کر گرم گرم املی یا ہری چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

چھپکلی نے ایسا کون سا گناہ کیا تھا جس کی پاداش میں تاقیامت اس کو مارنا ثواب قرار دیا گیا ہے

To Top