کارآمد میڈ ان پاکستان موبائل اپلیکیشنز

Mobile Applications

پچھلے کچھ سالوں کے دوران پاکستان میں لوگوں کی انٹرنیٹ اور سمارٹ فون تک رسائی میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تھری جی اور فور جی کے متعارف ہونے  کے بعد موبائل فون لوگوں کی انٹرنیٹ تک رسائی کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ذریعہ ہے۔ لوگوں میں انٹرنیٹ کا استعمال بڑھا تو کئی پاکستانی سٹارٹ اپس نے پاکستان کے لئے آن سہولیات بھی متعارف کروانا شروع کر دیں اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی عمدہ پاکستانی ایپلیکیشنز پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور پر نظر آنے لگیں ۔ ایک زمانہ تھا جب ایپ سٹورز پر پاکستانی ایپلیکیشنز میں صرف ” سہاگ رات کیسے گزاری جائے” یا “پاکستانی چیٹ روم” جیسے نام نظر آتے تھے ، لیکن شکر خدا کا کہ اب صورتحال بہت مختلف ہے۔ پاکستانی پروگرامرز کی بہت سی کارآمد ایپلیکیشنز اب آپ سے محض ایک کلک دور ہیں۔ کچھ ایپلیکیشنز اس قدر زبردست ہیں کہ ان کا تعارف کروانا اور اپنے ملک کے ہنر مند لوگوں کی ان کاوشوں کو اجاگر کرنامیں ضروری سمجھتا ہوں۔ آج میں جن سروسز کا تعارف کروانے جا رہا ہوں ان کا تعلق موسیقی، ویڈیوز یا اردوادب  سے ہے، ان کے بارے میں یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ یہ سروسز صحیح معنی میں پاکستانی ثقافت کی خدمت کر رہی ہیں ۔

نوٹ:  یہ تمام ایپلیکیشنز  انڈرائڈ فونز کے لئے پلے سٹور پر مفت دستیاب ہیں ۔

 

۱۔ Taazi

پاکستانی      soundcloud.com      کا درجہ رکھنے والی ویب سائٹ تازی پاکستان کی پہلی آن لائن میوزک سروس ہے جو سو فیصد قانونی طریقے سے کام کرتی ہے۔ کافی عرصے سے  بہت سی پاکستانی ویب سائٹس فنکاروں کے گانوں کو مفت ڈاؤن لوڈ کے لئے فراہم کرتی رہی ہیں جو کہ  ایک غیر قانونی طریقہ ہے جس میں فنکاروں کو کوئی معاوضہ نہیں ملتا۔ تازی پاکستان میں موسیقی کے میدان میں فنکاروں کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے ان کو معاوضہ بھی فراہم کرتی ہے۔

 اس ویب سائٹ پر نہ صرف اکثر نئے اور پرانے پاکستانی گلوکاروں اور بینڈز کے گانے موجود ہیں بلکہ یہاں آپ بہت سے ڈرامے ، فلمیں اور پاکستانی کارٹون بھی آن لائن ویڈیوز کی صورت میں دیکھ سکتے ہیں۔ تازی کی موبائل فون ایپلیکیشن آپ مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اس کی ہزاروں گانوں پر مشتمل لائبریری کو مفت میں سن سکتے ہیں ۔   یہ پاکستانی گلوکاروں کے نئے گانے سننے اور نئے گلوکاروں کی موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے لئے میری پسندیدہ اپلیکیشن ہے۔ ساؤنڈ کلاؤڈ کی طرح تازی پر بھی “نیوز فیڈ” کا آپشن موجود ہے جہاں آپ اپنے پسندیدہ گانے شیئر کر سکتے ہیں اور اپنے دوستوں کے شیئر کیے ہوئے گانے سن سکتے ہیں ۔آپ اپنی  کسٹم پلے لسٹس بنا سکتے ہیں اور دن ، ہفتے اور مہینے کا ٹاپ چارٹس میں وہ گانے سن سکتے ہیں جو آجکل ملک کی آواز ہیں ۔

https://www.google.com/url?sa=t&rct=j&q=&esrc=s&source=web&cd=1&cad=rja&uact=8&ved=0ahUKEwjJvP_KwZPRAhWC24MKHYKuBV4QFggbMAA&url=https%3A%2F%2Fplay.google.com%2Fstore%2Fapps%2Fdetails%3Fid%3Dcom.taazi.android%26hl%3Den&usg=AFQjCNEGOZg8hT7CnNJfI1Ek8_kQ7erSAA&sig2=jvq8cRthIGA7GyZBZtM6JA&bvm=bv.142059868,d.amc

 

 

٢. Patari

پٹاری ایک اور پاکستانی میوزک سروس ہے جس کو پاکستانی سٹارٹ اپ سسٹم کی بہترین پراڈکٹ کہا جا رہا ہے ۔یہ سروس بھی پاکستان  میں قانونی طریقے سے  موسیقی سے لگاؤ رکھنے والے لوگوں کو محظوظ کر رہی ہے۔  اس ایپلیکیشن کا منفرد ڈیزائن پر کشش بھی ہے اور استعمال کرنے میں بھی بہت آسان ہے۔ پٹاری کا مین پیج دن کا ایک خاص البم ، اور علاقائی موسیقی سے منتخب گانوں سے آراستہ نظر آتا ہے۔اس کی مشہوری کی سب سے بڑی وجہ اس کی فیچرڈ پلے لسٹس ہیں  جن میں آئے روز اضافہ ہوتا رہتا ہے۔  اس سروس کی ایک اور منفرد بات اس کا اپنا ایک ہفت نامہ ہے جس میں موسیقی سے متعلق مختلف کالم شائع ہوتے ہیں جو سامعین کو موسیقی سننے کے ساتھ ساتھ موسیقی اور موسیقاروں کے بارے میں کالم  پڑھنے کا موقع بھی دیتے ہیں ۔

https://www.google.com/url?sa=t&rct=j&q=&esrc=s&source=web&cd=1&cad=rja&uact=8&ved=0ahUKEwiU7MOfwZPRAhUKwYMKHdMcAxMQFggbMAA&url=https%3A%2F%2Fplay.google.com%2Fstore%2Fapps%2Fdetails%3Fid%3Dcom.centsol.csongs%26hl%3Den&usg=AFQjCNF1uhXig7RjseRpyO8ug-L8agoTaw&sig2=yJatXTpiUofGd4dd0YMOCw&bvm=bv.142059868,d.amc

 

https://www.google.com/url?sa=t&rct=j&q=&esrc=s&source=web&cd=1&cad=rja&uact=8&ved=0ahUKEwjKyMu9wZPRAhVKyoMKHdPBAqMQFggbMAA&url=https%3A%2F%2Fitunes.apple.com%2Fus%2Fapp%2Fpatari%2Fid1011704215%3Fmt%3D8&usg=AFQjCNErzb9HZyEynsefD3ZJoLrraPhDZA&sig2=09rL9mFwGyYmjbBHeNjF9Q&bvm=bv.142059868,d.amc

 

 

۳۔  UrduLughat

اردو میں لکھنے پڑھنے والوں کے لئے یہ اپلیکیشن کسی نعمت سے کم نہیں ۔ منفرد ڈیزائن ، علاقائی زبانوں کی سپورٹ اور انگریزی الفاظ کے تراجم اس اپلیکیشن کو بلاشبہ بہترین آن لائن اردو لغت بناتے ہیں ۔ اس اپلیکیشن میں آ پ کسی لفظ کا مطلب چند لمحوں میں “تلاش” کے آپشن سے ڈھونڈ سکتے ہیں یا پھر “مفصل تلاش” کے ذریعے الفاظ کے مختلف زبانوں میں معانی تلاش کر سکتے ہیں ۔اس کی ویب سائٹ پر جمیل نوری نستعلیق فونٹ بھی   ڈاؤن لوڈ کے لئے  موجود ہے۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=info.urdulughat&hl=en

 

۴. tune.pk

یہ ویب سائٹ یو ٹیوب کا پاکستانی ورژن ہے اور ایک طویل عرصے سے پاکستانیوں کو ویڈیوز اپلوڈ کرنے اور دیکھنے کی سہولیات مہیا کر رہا ہے۔ اس کو پچھلے چند سالوں میں یوٹیوب پر حکومتی پابندی کی وجہ سے  انٹرنیٹ صارفین میں بہت پذیرائی ملی ہے۔ اس ویب سائٹ پر آپ ہر مشہور پاکستانی ڈرامہ اور کلاسک فلمیں دیکھ سکتے ہیں ۔ اس کی موبائل اپلیکیشن مفت ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہے ۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.tune.pk&hl=en

 

۵۔Kitaab

کتاب پاکستان کی پہلی آن لائن لائبریری ہے جس میں آپ اردو کی مشہور کتب مفت پڑھ سکتے ہیں ۔  اس کی لائبریری میں مخلتلف موضوعات پر درجنوں کتابیں موجود ہیں ۔ اس کی موبائل ایپلیکیشن میں ایک ای۔ریڈر شامل ہے جو اردو رسم الخط کو سپورٹ کرتا ہے۔ گو کہ ابھی اس میں کتب کی تعداد کافی کم ہے، مگر ہم لوگوں کی مدد سے یہ پاکستانی لائبریری بہت ترقی کر سکتی ہے اور ہمارے ملک میں مطالعے کی عادت کو عام کر سکتی ہے۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.kitaab.idealideaz.kitaabapp&hl=en

 

یہ تمام ویب سائٹس اور انکی موبائل اپلیکیشنز بھلے یو ٹیوب اور فیس بک کی طرح مشہور نہیں مگر ان کا ڈیزائن اور افادیت ان بڑی ویب سائٹس کے مقابلے کا ہے ۔ یہ سروسز ہمارے ملک کی ثقافت کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہیں اور  پاکستان کا نام ڈیجیٹل دنیا میں روشن کر رہی ہیں۔ ان کو استعمال کر کے آپ بھی ان  کے لئے اپنی سپورٹ کا اظہار کریں ۔ 

کورونا وائرس  سےجاں بحق افراد کی تدفین کے لیے 5 قبرستان مختص

To Top