علی ظفر کا خواتین کے عالمی دن پر نظم کے ذریعےعورتوں کو خراج تحسین

علی ظفر نظم

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں  رنگ۔ اس حقیقت سے کس کو انکار ہے۔عورت ماں ، بہن، بیٹی یا  بیوی ہر روپ میں سراپا محبت ہے ۔ کبھی  کن من کن من پھوار جیسی برسے تو کبھی طوفانوں سے بھی لڑ جائے ۔  ماں  کے روپ میں زندگی قرباں کردے،بہن بن کر خوشیاں نچھاور کردے، بیوی بن جائے تو عشق کی لازوال مثال قائم کردےاور بیٹی ہو تو آنکھوں کی ٹھنڈک بن جاتی ہے ۔

  پاکستان سمیت دنیا بھر میں 8 مارچ  کو خواتین کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا۔  اس موقع پر معروف گلوکار   و اداکار علی ظفر نے بھی خوبصورت  نظم کے ذریعے  خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ علی ظفر نے اس  نظم کولکھنے کیساتھ ساتھ پیانو کی  دھن پر بجا کر کمپوز بھی کیا  اور اپنی اس زبردست سی کاوش کو  ویڈیو کیساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فینز کیلئے جاری بھی  کیا ہے۔۔

 

کھلتی اور روشن صبح کا کومل سا روپ ہو تم

کبھی مدھم مدھم چاندنی، کبھی تیکھی دھوپ ہو تم

تم جو نہیں میرے ساتھ تو میری حیثیت کیا ہے

بتلاؤ تمہارے عشق کی یہ کیفیت کیا ہے؟

اے عورت! تم بے مثل ہو تمہیں پہنچے میرا سلام

میری روح تمہاری سلطنت میرا دل ہے تیرا غلام

Read Also: پاکستان سپر لیگ کے دیوانوں کو”تیار ہیں” سنتے ہی علی ظفر کی یاد ستانے لگی

معروف گلوکار کی جانب سےخواتین کو  پیش کئے گئے  اس ٹربیوٹ کو  بہت پسند کیا  جارہا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن  8 مارچ کو منایا گیا ، اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ناصرف  خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے  حوالے سے آگاہی دینابلکہ معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا بھی ہے۔  اس دن کی مناسبت سے پاکستان بھر میں عورت مارچ  منعقد کی گئی تھی جسے مختلف حلقوں کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی ۔

ہے حضرت انساں کے ليے اس کا ثمر موت
جس علم کي تاثير سے زن ہوتي ہے نا زن

واضح رہے  اس سےقبل پی ایس ایل  کے  پانچویں ایڈیشن  کے ترانے کو ناپسند قرار دے کر کرکٹ شائقین کی جانب سے پرزور فرمائش پر ورسٹائل گلوکار نےصرف 5 دن کے اندر کرکٹ اینتھم   ”میلہ لوٹ لیا ”  گاکر اور اس کی ویڈیو ریلیز کرکے عوام کا دل واقعی میں لوٹ لیا تھا جبکہ  علی ظفر کے گانے نے پاکستان سپر لیگ  کے آفیشل  اینتھم کا بھی رکارڈ توڑ دیا ہے۔

To Top