نبیل گبول کے ساتھ مسافر نے کیا کر دیا کہ ان کو قانون ہاتھ میں لینا پڑا نبیل گبول نے اپنے ویڈيو پیغام میں سب کچھ بتا دیا

پاکستان کو قائم ہوۓ ستر سال گزر چکے ہیں یہ کسی بھی ملک کے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیۓ کم عرصہ نہیں ہوتا مگر بدقسمتی سے شروع کے چند سالوں کے بعد سے یہ ملک معاشی میدان جس طرح تنزلی کی جانب گامزن ہے اس کا سہرا عوام کی نظر میں سیاست دانوں کو ہی جاتا ہے جن کی معاشی حالت دن بدن بہتر سے بہترین ہوتی جا رہی ہیں

اسی وجہ سے عوام میں سیاستدانوں اور خصوصا ان سیاست دانوں کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے جو گزشتہ ادوار میں اقتدار میں رہے ان میں سے ایک نبیل گبول بھی ہیں جو بنیادی طور پر پیپلز پارٹی کے جیالے تھے کچھ وقت انہوں نے متحدہ قومی مومنٹ کے ساتھ بھی گزارا اور آج کل پھر سے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں

گزشتہ دن جب وہ کراچی ائير پورٹ پر تھے تو ان کو دیکھ کر ایک عام آدمی نے ان کو پہچاننے کے بعد ان کے خلاف بولنا شروع کر دیا اور یہ واقعہ کوئي پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی خورشید شاہ ، مراد علی شاہ آغا سراج درانی کو اندرون سندھ میں بھی عوام کے ایسے ہی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے

مگر اس حوالے سے جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نبل گبول نے اس شخص کو ائیر پورٹ پر نہ صرف دھکا دیا بلکہ اس کے خلاف انتہائي نازیبا زبان کا استعمال کیا مگر اس واقعہ کا سب سے بدترین پہلو یہ ہے کہ اس دوران ائیر پورٹ انتظامیہ کھڑی تماشا دیکھہتی رہی اور اس نے طاقتور نبیل گبتول کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی چارہ جوئی نہ کی

Nabil Gabol just attacked a passenger at Karachi Airport & used filthy language in front of little kids #leader #pakistan #ppp

Posted by Siasat.pk on Saturday, August 4, 2018

جب کہ دوسری جانب نبل گبول کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے جن کا کہنا تھا کہ یہ شخص شراب کے نشے میں دھت تھا اور دبئي ائير پورٹ پر پاکستانی سیاست دانوں کو گالیاں دے رہا تھا جس پر انہوں نے اس کو سمجھایا کہ اس کے بعد جہاز میں بیٹھ کر بھی اس آدمی نے بدتمیزی کی اور کراچی ائير پورٹ پر اترنے کے بعد اس آدمی نے نبیل گبول کو گالیاں دینا شروع کر دیں

 

معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچا تو نبیل گبول نے اپنے آپ کو بچانے کے لیۓ اس آدمی کو دھکا دیا جس پر وہ ٹرالی پر جا کر گر گیا مگر اس حوالے سے نبیل گبول کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویڈیو میں جو گالیاں سنائی دے رہی ہیں وہ گالیاں نبیل گبول نے نہیں دیں بلکہ وہ گالیاں وہ آدمی نبیل گبول کو دے رہا تھا

ماضی بعید میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ لندن کے باہر بھی کچھ پاکستانیوں نے اسی طرح جمع ہو کر سیاست دانوں کو گالیاں بھی دی تھیں جس کے جواب میں مریم صفدر کے بیٹے نے ایک آدمی کو دھکا دیا تھا جس کے بدلے میں وہاں کی پولیس نے اس کو ہتھکڑیاں پہنا کر گرفتار کیا تھا جب لندن میں یہ ہو سکتا ہے تو پاکستان میں بھی اس طرح کا قانون ہونا چاہیۓ

 

To Top