کیا یہ اشتہار مانع حمل اشیا کا ہے یا ۔۔۔۔۔۔۔ ؟ نیلم منیر کے اس نۓ اشتہار میں ایسا کیا تھا کہ لوگ سوال کر بیٹھے

اشتہارات کے ذریعے اپنے سامان کو بیچنے کا دھندہ کتتنا پرانا ہے شائد اس کا تعین کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔ کیوںکہ جس وقت سے تجارت کا آغاز ہوا ہو گا اس کے ساتھ ساتھ اپنے سامان تجارت کی تشہیر کا عمل بھی شروع ہو گیا ہو گا اس عمل کے لیۓ لوگوں نے محتلف قسم کے ایسے ایسے سہارے تلاش کیۓ ہوں گے جو کہ خریدار کو اپنی جانب متوجہ کر سکیں


تشہیری مہم میں عورت کا استعمال اتنا ہی پرانا ہے جتنا کے تشہیر کا یہ عمل ۔ اکثر اوقات اشتہارات کو دیکھا جاۓ تو عورتیں ایسے اشتہارات میں بھی نظر آرہی ہوتی ہیں جن سے عورتوں کا دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا جیسے شیونگ کریم اور سیفٹی ریزر جیسے اشتہارات میں بھی عورتیں نظر آرہی ہوتی ہیں

http://dai.ly/x6kiyrp

گزشتہ دنوں ایک اشتہار سوشل میڈیا پر شدید ترین تنقید کا نشانہ بن رہا ہے اس اشتہار میں نیلم منیر نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جس کی ایک ہی دن بعد شادی ہونے والی ہوتی ہے ۔ اور شادی سے ایک رات پہلے اس کا ہونے والا دولہا نیلم منیر کی کھڑکی  کے ساتھ سیڑھی لگا کر داخل ہو جاتا ہے

لڑکے کو دیکھتے ہی نیلم منیر کہتی ہیں کہ تم سے ذرا صبر نہیں ہوتا یعنی دولہا شادی سے ایک رات قبل ہی بے صبرا ہو کر سہاگ رات منانے اپنی دلہن کے پاس چلا آیا اس اشتہار کو شروع میں دیکھتے ہی لگا کہ یہ کنڈوم کا اشتہار ہے شاید مگر اس کے بعد جب نیلم منیر نے اس سے اس کے آنے کا سبب معلوم کیا تو اس کا کہنا تھا کہ وہ چاۓ پینے آیا ہے

پھر چاے پیتے ہی اس نوجوان کے ارمان جاگ اٹھے اور اس نے نیلم منیر کی کمر میں ہاتھ ڈالا اور اس کے ساتھ رقص شروع کر دیا اتنے میں نیلم منیر کے والدین آگۓ اپنی بیٹی کے کمرے کی کھڑکی سے ایک نوجوان کو اترتے دیکھ کر ان کا ردعمل حیران کر ڈالنے والا تھا نیلم منیر کی ماں بہت اٹھلاتے ہوۓ کہتی ہیں کہ دیکھا میری بیٹی کی چاہت کا کمال

اس پر والد محترم اس بات سے ناراض ہونے کے بجاۓ کہ ایک نوجوان لڑکا ان کی بیٹی کے کمرے سے کھڑکی کے راستے نکل رہا ہے کہتے ہیں یہ چاہت کا نہیں چاۓ کا کمال ہے یعنی ان کی بیٹی کا کمرہ نہ ہو گیا بلکہ کوئی چاۓ خانہ ہو گیا جہاں جب بھی کوئی چاہے چاے پینے آسکتا ہے

اس اشتہار کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس پر سوال اٹھاۓ جا رہے ہیں کہ اس طرح کے اشتہارات کے ذریعے معاشرے کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے

To Top