ننھے شاہ کی بڑی حرکتیں ۔ایک بہن کی عزت لوٹی اور ایک بہن کو لے کر فرار ہو گیا

جعلی پیر اکثر لوگوں کے اندھے اعتقاد کا فائدہ اٹھا کر ان کو نہ صرف مالی نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی دین و دنیا دونوں برباد کر ڈالتے ہیں ۔عام طور پر لوگ ان کا شکار ہونے والے لوگوں کے بارے میں یہ گمان کرتے ہیں کہ تعلیم کی کمی کے باعث لوگ ان جعلی پیروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں ۔


مگر حالیہ دنوں میں ٹھٹھہ کھوکھراں حافظ آباد کے علاقے کی ایک رہائشی خاتون جو کہ ایک اسکول ٹیچر بھی تھی اس کے ساتھ ہونے والے واقعے نے یہ نظریہ رد کر دیا کہ صرف جاہل عورتیں ہی ان جعلی پیروں کے ہاتھوں بے وقوف بنتی ہیں ۔ اس خاتون کے ساتھ ہونے والے واقعے نے یہ ثابت کر دیا کہ بسااوقات پڑھے لکھے لوگ بھی اپنی زندگیوں کے سودے ان جعلی پیروں کے ہاتھوں میں کر دیتے ہیں

تفصیلات کے مطابق مزکورہ خاتون شادی کے بعد سے اولاد نہ ہونے کے سبب کافی پریشان تھیں اس مقصد کے لیۓ دعا اور منتوں کی غرض سے انہوں نے ہر در کھٹکھٹایا اسی دوران ماہ محرم الحرام میں ایک دن ان کی ملاقات ظہیر عباس عرف ننھے شاہ سے ہوئي جو کہ اپنے آپ کو ایک کامل پیر کہتا تھا

اس نے جب ان کی بے اولادی کے بارے میں سنا تو اس نے ان کو اپنے مخصوص حجرے میں دعا اور علاج کے غرض سے بلوایا ۔ خاتون جب اس حجرے میں پہنچیں تو وہاں کا ماحول اور مختلف زیارات اور تابوت دیکھ کر بہت متاثر ہوئیں وہاں پر تابوت پر ہاتھ رکھ کر ننھے شاہ نے ان کو یقین دلایا کہ وہ ان کے لیۓ وظیفہ کرۓ گا جس کے بعد ان کو اللہ تعالی کی جانب سے اولاد سے ضرور نوازا جاۓ گا

مگر اس کے لیۓ اس خاتون سے کہا کہ شیرینی اور نذر نیاز کا بندوبست کرے ۔ کچھ دنوں میں ان خاتون نے ننھے شاہ کو شیرینی کی مد میں پچیس ہزار روپے دیۓ مگر اس کے ساتھ ساتھ ننھے شاہ نے اس خاتون کے ساتھ جنسی تعلق بھی قائم کر لیا جو کہ جعلی پیر ررھے شاہ کے مطابق اولاد کے حصول کے لیۓ ضروری تھا ۔اس تعلق کی ننھے شاہ نے چھپ کر تصاویر بھی اتار لیں

اس کے بعد اللہ نے جب اس اسکول ٹیچر کو اولاد سے نوازہ جو کہ ایک بیٹا تھا مگر وہ بچہ پیدا ہوتے ہی مر گیا جس پر ننھے شاہ نے اس خاتون سے کہا کہ انہیں ابھی عمل جاری رکھنا ہو گا جس کے بعد اللہ نے اس عورت کو ایک اور بیٹے سے نوازا جس کا نام ننھے شاہ کے کہنے پر غلام عباس رکھا گیا

 

ننھے شاہ نے اس خاتوں کے ساتھ بیٹے کی پیدائش کے بعد بھی گھناونا جنسی عمل جاری رکھا جب اس عورت نے اس تعلیق سے انکار کیا تو ننھے شاہ نے اس کو دھمکی دی کہ وہ اس کی تصویریں سب کو دکھا دے گا اور اس کے بیٹے غلام عباس کو بھی اپنے عمل سے مار ڈالا جس پر وہ خاتون خاموشی کے ساتھ اس کی خواہشات پوری کرنے پر مجبور تھی ۔اس کے ساتھ ساتھ بلیک میلنگ کے سبب بھاری رقمیں اور زیورات بھی منہ بند رکھنے کی قیمت کے طور پر دیتی جا رہی تھی

اس خاتون کے ساتھ ساتھ ننھے شاہ نے اس خاتون کے میکے والوں سے بھی تعلقات استوار کر لیۓ تھے اور اس کے والد اور اس کی چھوٹی بہن کو بھی زیارات پر لے جانے کی جھانسے میں ان سے بھی چار لاکھ وصول کرچکا تھا ایک دن ننھے شاہ اس خاتون کے والد اور بہن کو میڈیکل کروانے کے بہانے اپنے ساتھ لے کر گیا

راستے میں اس نے والد کو تو مار پیٹ کر گاڑی سے اتار دیا اور اس خاتون کی بہن کو اپنے ساتھ لے گیا اور اس کو غائب کر دیا ۔ننھے شاہ اس سے قبل بھی چار شادیاں کر چکا ہے جن میں سے دو کو چھوڑ چکا ہے ایک مرچکی ہے اور ایک کو ساتھ ر کھا ہوا ہے

اس خاتون اور اس کے بھائی نے جب اپنی بہن کی بازیابی کے لیۓ ننھے شاہ کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کی کوشش کی تو پولیس نے ننھے شاہ کے خلاف پرچہ کاٹنے سے انکار کر دیا اور جب ڈی پی او کی مدد سے پرچہ کٹوایا گیا تو پولیس عہدیداروں نے ننھے شاہ کو گرفتار کرنے سے معذوری ظاہر کی

اس خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ ننھے شاہ علاقے می دندناتا پھر رہا ہے اس کا کہنا ہے کہ اس نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے اس خاتون کی داستان ان تمام لوگوں کے لیۓ لمحہ فکریہ ہے جو اپنی مشکلات کے حل کے لیۓ اللہ سے رجوع کرنے کے بجاۓ ایسے جعلی پیروں سے لو لگا بیٹھتے ہیں

To Top