کیا اپ پاکستان کے ان بہن بھائی کے بارے میں جانتے ہیں جنہوں نے اپنے کارناموں سے تاریخ بدل ڈالی

اللہ تعالی نے انسان کے اندر اس کے خونی رشتوں کی محبت فطری طور پر رکھی ہے انہی رشتوں کی اس کشش کے سبب مشرقی اقدار پروان چڑھتی ہیں اور ہمارا خاندانی نظام مضبوط ہوتا ہے مگر عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ میاں بیوی تو عملی میدان میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ قدم بڑھاتے ہیں مگر عملی میدان میں بہن بھائی کا ایک دوسرے کے ساتھ عملی میدان میں آگے بڑھنا اور ایک دوسرے کو اس درجے تک سپورٹ کرنا کہ وہ ایک مثال بن جاۓ کم ہی دیکھا گیا ہے ۔


بہن بھائی کی محبت اور تعلق کی یہ مثالیں کم اس لیۓ دیکھنے میں آتی ہیں کہ شادی کے بعد دونوں ایک دوسرے سے جدا ہو جاتے ہیں اور ان کی ترجیحات میں تبدیلی واقع ہو جاتی ہے جس کے سبب کسی بھی شعبے میں وہ ایک دوسرے کے ساتھ کم ہی نظر آتے ہیں اج ہم ایسے ہی بہن بھائیوں کا ذکر کریں گے جنہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایسے کارنامے انجام دیۓ جو کہ صدیوں تک یاد رکھے جائيں گے

قائداعظم محمد علی جناح اور فاطمہ جناح

بانی پاکستان اور ان کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی جوڑی پاکستانی بہن بھائی کی جوڑی میں ایک ایسی مثال ہے کہ جن کے ساتھ نے نہ صرف تحریک پاکستان کو عروج تک پہنچایا بلکہ ان دونوں بہن بھائی کی کوششوں کے سبب ہی یہ ممکن ہو سکا کہ پاکستان کا قیام ہو سکا ۔ اس بات سے ہم سب واقف ہیں کہ قائد اعظم محمد علی جناح تحریک پاکستان کے دوران صحت کے سنگین ترین مسائل کا سامنا کر رہے تھے ۔

ایسے وقت میں انہیں ایک ایسے ساتھی کی ضرورت تھی جو ان کا خیال رکھ سکے اس وقت میں محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے کیرئیر کی قربانی دیتے ہوۓ اپنے بھائی کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا اور ان کے ساتھ مل کر پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ۔

فاطمہ ثریا بجیا اور انور مقصود

دنیا ادب کے یہ دو نامور نام پاکستان کے اردو ادب میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ان دونوں کے ساتھ نے پاکستان کے اردو ادب کو ایک نیا راستہ اور نیا حوالہ فراہم کیا ،لیحدہ علیحدہ حیثیتوں سے اپنے اپنے انداز میں ان دونوں بہن بھائیوں نے اردو ادب کی جس طرح خدمت کی اس کے سبب پاکستان کے اردو ادب کی تاریخ جب بھی لکھی جاۓ گی ان دونوں بہن بھائی کا ذکر شہہ سرخیوں میں ہی کیا جاۓ گا

نازیہ حسن اور ذوہیب حسن

نازیہ حسن کو شہرت بھارتی فلم کے گانے آپ جیسا کوئی میری زندگی  سے ملی اس کے بعد دنیا بھر میں مشہور ہونے والی اس گلوکارہ نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر کئی پاپ البم ترتیب دیۓ جنہوں نے پاکستان کی نوجوان نسل میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور ان دونوں بہن بھائی کی جوڑی جب ایک ساتھ سر بکھیرتی تو لوگوں کے دلوں تک ان کی آواز جا پہنچتی

نازیہ حسن کی وفات سے نہ صرف یہ جوڑی ٹوٹ گئی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ زوہیب حسن کو جو قبولیت عام اپنی بہن کے ساتھ کے سبب ملی تھی اس کا بھی خاتمہ ہو گیا

آصف علی زرداری اور فریال تالپر

بہن بھائی کی اس جوڑی کے بارے میں بھی یہ کہا جاتا ہے کہ تاریخ ان دونوں بہن بھائی کو کبھی فراموش نہیں کر پاۓ گی ۔سندھ کے رہنے والے بالخصوص اور پاکستان کے رہنے والے عمومی طور پر اس بات سے واقف ہیں کہ فریال تالپر اور آصف علی زرداری کو پاکستان کے لوگ کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے یہ ایک علیحدہ بات ہے کہ ان دونوں بہن بھائی کی محبت نے سندھ کی تعمیر و ترقی کے سفر کو بہت نقصان پہنچایا ہے مگر اس بات کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ سیاسی ماحول کچھ بھی ہو یہ دونوں بہن بھائی ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے نظر اتے ہیں

شائستہ واحدی اور ساحر لودھی

ان دونوں بہن بھائی کا شو بز کیرئیر تنازعات سے پر ہے مگر اس کے باوجود دونوں بہن بھائی شو بز کے ساتھ جڑے ہوۓ ہیں یہ علیحدہ بات ہے کہ یہ دونوں کہیں بھی ایک ساتھ نظر نہیں آتے مگر اس کے باوجود ان دونوں بہن بھائی نے اپنے اپنے شعبے میں اپنے ٹیلنٹ سے نہ صرف اپنی پہچان بنائی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے نام سے جانے پہچانے جاتے ہیں

To Top