مشہور ماڈل حسنین لہری کی خانہ کعبہ میں تصاویر دیکھ کر لوگوں نے کیا کہہ ڈالا

مشہور ماڈل حسنین لہری جو کہ اپی مردانہ وجاہت اور خوبصورتی کے سبب نئی نسل کے ماڈلز میں تیزی سے جگہ بنا رہے ہیں ماضی میں اس خوبرو ماڈل کے کئی ایسے فوٹو شاٹ سامنے آۓ جس نے ان کو متنازعہ بنا دیا تھا جن میں خصوصا ان کی ماڈل آمنہ الیاس کے ساتھ تصاویر اور اراکادہ اور ماڈل ہانیہ عامر کے ساتھ ان کا فوٹو شاٹ شامل ہیں جو اپنی بولڈنس اور بے باکی کے سبب تنقید کا نشانہ بناۓ گۓ


مگر اس بار ماڈل حسنین لہری کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر ان کی کسی ماڈل کے ساتھ تصاویر نہ تھیں بلکہ اس بار حسنین لہری نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹ سے جو تصاویر شئیر کیں وہ ان کی عمرے کی تصاویر تھیں جن پر لوگوں کے کمنٹس نے ان کو ایک بار پھر متنازعہ بنا دیا ۔

 

حالیہ تصاویر میں حسنین لہری نے ایک تصویر احرام کی حالت میں خانہ کعبہ میں کھڑے ہو کر کھنچوائی جب کہ دوسری تصویر میں وہ مسجد الحرام میں بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت کر رہے تھے بظاہر دیکھنے میں ان دونوں تصاویر میں کوئی خاص بات نہ تھی مگر لوگوں کے انواع اقسام کے کمنٹ نے ان کو خاص بنا دیا

 

لوگوں نے ان تصاویر کو دیکھ کر پہلا سوال یہ اٹھایا کہ وہ عمرہ کرنے گۓ تھے یا فوٹو شوٹ کروانے جو اتنے اہتمام سے تصویریں کھنچوا رہے تھے

کچھ لوگوں نے ان کے اس عمل پر بھی تنقید کی کہ عمرے کی ادائگی کے بعد بالوں کو منڈوانا ایک لازمی شرط ہوتی ہے مگر حسنین لہری نے ایسا نہ کیا

جب کہ کچھ لوگوں نے ان کے ماضی کا حوالہ دیتے ہوۓ کہا کہ جو کچھ ماضی میں کیا ہے عمرہ کرنے کے بعد بھی اگر واپس آکر وہی کرنا ہے تو ایسے عمرے کا کیا فائدہ ہے

لوگوں کے اس طرح کے تبصرے سے اگرچہ حسنین لہری کے اور اللہ کے معاملے پر کوئی فرق نہیں پڑ سکتا کیوں کہ اللہ تعالی انسانوں کی نیتوں کا حال جانتا ہے مگر اس طرح کسی کے ماضی کے کام کو دیکھ کر اس بری طرح کسی  کی عبادات کا مزاق اڑانا کسی بھی طرح ایک حوصلہ ا‌فزا عمل نہیں ہے  اللہ تعالی حسنین لہری کا عمرہ قبول کرے

 

To Top