پی ایس ایل پاکستان میں کیوں کروایا گیا؟ میچ کی آڑ میں کیا کیا کر لیا گیا؟

پاکستانی قوم بھی انتہائی معصوم قوم ہے. اس کو بہلانا دنیا کا سب سے آسان کام ہے دنیا کا کوئی بھی بڑے سے بڑا مسئلہ ہو اس کا دھیان اس مسئلہ  پر سے ہٹانا حکمرانوں کا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے اس کے لۓ آپ کو اپنی جیب سے کچھ خرچ نہیں کرنا پڑے گا پیسہ بھی آپ اسی قوم کا استعمال کر سکتے ہیں ۔

اس کی تازہ ترین مثال یہی پی ایس ایل کا فائنل ہے ۔ جس کے بخار میں قوم پچھلے پورے ہفتے مبتلا رہی اور ان کو پتہ ہی نہیں چلا کہ ان کے ساتھ کیا کیا ہو گیا ۔

پٹرول کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ ہو گیا

1

پچھلے ہفتے حکومت نے قوم کو پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا کر کے پچھلے چار مہینوں میں چوتھی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاموشی کے ساتھ اضافہ کر دیا جس کا احساس قوم کو پی ایس ایل میں مبتلا ہونے کے سبب نہ ہو سکا ۔

یہ حکمرانوں کی ایک بڑی کامیابی تصور کی جارہی ہے ۔اس سبب اب پٹرول کی قیمت 73 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 82 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے ۔

امریکہ نے پاکستان اور افغانستان بارڈر پر ڈرون حملہ کر دیا

3

قوم پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا تھی اس موقعے پر امریکہ نے سوچا وہ کیوں نہ فائدہ اٹھاۓ اس نے بھی پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ ایک ڈرون حملہ کیا.

مقامی پولیٹکل انتظامیہ نے بی بی سی کو بتایا کہ لوئر کرم ایجنسی میں جعمرات کی دوپہر کو پاک افغان سرحد کے قریب سرہ غوڑگا اور احمدی شمع کے علاقے کے درمیان موٹر سائیکل سوار دو افراد کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں دونوں افراد مارے گئے جبکہ ان کی شناخت شاکر اور قاری عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مگر قوم کو اس سے کیا اس نے تو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنا تھا ۔

پاکستانی خواجہ سراوں کو ڈنڈے مار مار کر ہلاک کر دیا گیا

2

اور امریکہ کے بعد باری تھی سعودی عرب کی جنہوں نے دیکھا کہ یہ قوم تو مدہوش ہے پی ایس ایل میں ،میڈیا صرف اور صرف پی ایس ایل کی خبریں نشر کر رہا ہے ایسے حالات میں اس قوم کے ساتھ کچھ بھی کر لو کسی کو کیا پتہ چلے گا.

پاکستان میں پانچ دن پہلے سوائے ایک انگریزی اخبار کسی نے خبر شائع نہیں کی کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کے 35 خواجہ سراؤں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ترجمان کرنل فواز بن جمیل کے مطابق مکان سے زنانہ کپڑے اور زیورات بھی برآمد ہوئے۔ پولیس مخبر کئی دن سے اس جگہ کی نگرانی کر رہے تھے۔ خواجہ سراؤں کا یہ اجتماع اپنے نئے گرو کا انتخاب کرنے کے لیے ہوا تھا۔

1

خبر کے مطابق پولیس سٹیشن میں دو خواجہ سراؤں کو بوریوں میں بند کر کے ڈنڈے مار مار کے ہلاک کردیا گیا۔ مرنے والوں میں سے ایک 35 سالہ آمنہ کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے مینگورہ سے اور 26 سالہ مینو کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے۔گیارہ خواجہ سراؤں کو ڈیڑھ لاکھ ریال جرمانے کی سزا کے بعد رہا کر دیا گیا اور 22 نظربند ہیں۔

اگر ان کا کوئی قصور بھی تھا تو ان کو عدالت میں پیش کیا جانا چاہۓ تھا اس طرح غیر انسانی سلوک کرنا کسی طور بھی جائز نہ تھا مگر قوم تو پی ایس ایل میں مصروف تھی انہیں کیا؟

سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ اب تک نہیں سنایا

4

پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین کیس جس کی سماعت مکمل ہو چکی ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکمرانوں کو کٹھہرے میں کھڑا کیا گیا مگر کیا فائدہ جب اس کے فیصلے میں مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔ قوم کو اس کی پرواہ نہیں کیوں کہ وہ تو پی ایس ایل دیکھ رہی تھی ۔

کھیل تماشے اس لۓ نہیں ہوتے کہ اس میں مبتلا ہو کر قوم اپنی شناخت ،اپنی حدود بھول جاۓ ۔اپنی سرحدوں کی حفاظت ،اپنے شہریوں کو تحفظ دینا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے صرف پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں کروانے کے چکر میں اپنی عزتوں اور جانوں کا سودا کرنا کسی صورت بھی منظور نہیں ہے۔

کورونا آگاہی مہم؛ قومی کرکٹرزبھی عوامی آگاہی کیلئے میدان میں آگئے

To Top