سال 2016 کو سوشل میڈیا کا سال کہا جاۓ تو غلط نہ ہو گاپوری دنیا کی طرح اس نے پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لۓ رکھا اسنیپ چیٹ، سیلفی ، ویلفی ، فیس بک لائیو, انسٹا گرام ، ٹوئٹر ان سب نے سوشل میڈیا کے شائقین کو ایک پل چین لینے نہیں دیا ہر روز کا نیا ٹرینڈ ، ہر روز کی نئی کہانی کے ساتھ سال 2016 کیسے گزر گیا پتہ ہی نہیں چلا ۔ اب جب کہ سال ختم ہونے جا رہا ہے تو ایک جائزہ لینا چاہوں گی ان تمام ٹرینڈز کا جو اس سال پاکستان میں ان رہے۔
ارشد خان چاۓ والا
نوآموز فوٹو گرافر نے ایک دن اسلام آباد کے ایک دھابے پر چاۓ انڈیلتے ہوۓ ارشد خان کو جب دیکھا اور اس کی تصویر کھینچنے کا سوجا ہو گا تو وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ اس سال کا سب سے بڑا دھماکہ کر نے جا رہی ہے خوبصورت نیلی آنکھوں والے ارشد خان کی تصویر جب سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی تو وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کا سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا یہاں تک کہ بی بی سی اور سی این این بھی اس کا ذکر کۓ بنا نہ رہ سکے
مومنہ مستحسن
کوک اسٹوڈیو میں انیس اگست کی شام جب راحت فتح علی خان کے ہمراہ آفرین آفرین گنگناتے ہوۓ یہ خوبصورت چہرہ اپنی حسین آواز اور دلفریب اداوں کے ساتھ لوگوں کے دلوں میں داخل ہوئی تو پھر اس نے واپسی کا راستہ نہیں دیکھا تین کڑوڑ لوگ آج تک اس کی آفرین والی ویڈیو نہ صرف دیکھ چکے ہیں بلکہ لائک بھی کر چکے ہیں
شیخ رشید کی کمیٹی چوک آمد
اٹھائیس اکتوبر کو شیخ رشید نے حکومت کے خلاف لال حویلی میں ایک جلسہ کرنے کا اعلان کیا جس کو روکنے کے لۓ حکومت نے سارا زور صرف کیا حکومت کی ہر ممکن پابدی کے باوجود شیخ رشید نے اعلان کیا کہ وہ ہر صورت کمیٹی چوک پہنچیں گے اور اپنا وعدہ پورا کرنے کے لۓ انہوں نے ایک ڈرامائی انٹری دی وہ بائک پر بیٹھ کر آۓ اور ایک او بی وین کی چھت پر سگار سلگاتے ہوۓ حکومت کو للکارا ان کی یہ للکار سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گئی
موبل لنک اور یو فون کا اشتہار
موبل لنک نے اپنے نۓ سیل کی پرموشن کے لۓ ایک نیا انداز اپنایا جس میں نرگس فخری اخبار کے صفحے کے نچلے حصے پر براجمان نظر آتی ہیں تصویر کے سائز اور اچھوتے انداز کے سبب وہ خبروں کا حصہ بن گئیں اور سوشل میڈیا کا ٹرینڈ بھی کسی کو عورت کے اس طرح دکھانے پر اعتراض تھا تو کسی کو اس میں فحاشی اور عریانیت نظر آرہی تھی
مگر یو فون جو پہلے ہی اپنے چبھتے ہوۓ اشتہارات کے لۓ مشہور ہے اس نے موبی لنک کے اشتہار کے جواب میں ویسا ہی قد آدم اشتہار دیا مگر تصویر میں نرگس فخری کی جگہ فیصل قریشی کی تصویر اس پیغام کے ساتو موجود تھی کہ ایکسیوز می ہم سستے بھی ہیں اور پائیدار بھی
مصباح الحق کے پش اپ
لارڈز کے گراونڈ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوۓ جب مصباح نے سنچری اسکور کی تو اس کے بعد انہوں نے اپنے ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لۓ ایک انوکھا انداز اپنایا جب انہوں نے گراونڈ ہی میں پش اپس لگائیں تو ان کا یہ انداز بھی جولائی کے مہینے کا گرما گرم سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا
ایک پپی ادھر ایک پپی ادھر
ہائی کورٹ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر پابندی کے بعد کے پاس رابطے کا واحد زریعہ یہی سوشل میڈیا تھا لہزا وہ اپنی تقاریر اور متنازعہ بیانات کے سبب سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز دہے خصوصا اپنی تقریر جس میں انہوں نے بچوں سے ایک پپی ادھر اور ایک پپی ادھر کا تقاضا کیا ۔