سردی کے موسم میں کسطرح کے کپڑے پہننے چاہیئے؟ جانیئے

سردی کو سیلیبریٹ کرنے کے لۓ منچلے الگ الگ طریقے اپناتے ہیں۔ کچھ تو ایسے ہوتے ہیں جو کہ گھر میں دبک کر بیٹھ جاتے ہیں اور گرم مشروبات سوپ یا کافی کے ذریعے اس کا استقبال کرتے ہیں اور ڈرائی فروٹ کھاتے ہوۓ لمبی راتیں کاٹتے ہیں ۔ جبکہ کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سردی کی آمد کے ساتھ اپنے رک سیک اٹھاتے ہیں اور سرد علاقوں کی جانب رخت سفر باندھتے ہیں تاکہ شدید سردی یا برف باری کا لطف اٹھا سکیں ۔

آپ کاشمار ان میں سے کسی بھی گروہ سے ہو مگر ایک بات سب میں مشترک ہوتی ہے کہ ہر کوئی اپنے روز مرہ کے استعمال میں سردی کے خصوصی پہناوؤں کا اضافہ ضرور کر لیتا ہے ۔جس کا مقصد اگر ایک جانب خود کو سردی سے بچانا ہوتا ہے تو دوسری جانب فیشن کے مطابق خود کو سجانا بھی ہوتا ہے ۔ ایسے ہی کچھ ملبوسات کے بارے میں آج آپ کو بتائیں گے چو پاکستانی ثقافت کی پہچان بھی ہیں

 

گرم شال یا پٹی

0

Source: Facebook

 

یہ سرحد کی خاص سوغات ہے ۔ اس کو عام زبان میں پٹی بھی کہا جاتا ہے ۔ اس کی تیاری سوات، چارسدہ اور مکیدان میں ہوتی ہے ۔ ہاتھ سے بنائی گئی ان شالوں کے استعمال میں اون اور کھدر کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اب ہاتھ کے ساتھ ساتھ مشین کی بنی ہوئی شالیں بھی استعمال میں عام ہیں ۔

سرد علاقے کے رہائشیوں کا یہ ماننا ہے کہ شال نہ صرف ان کو شدید سردی سے بچاتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ شخصیت کو باوقار بھی بناتی ہے ۔ آج کل پاکستان کی شال کی ایک بہت بڑی مارکیٹ افغانستان بنتی جارہی ہے ۔

 

چترالی ٹوپی  

2

Source: Tumblr

سرد علاقے کے لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ ٹھنڈ کا مزہ سردی کے بنا ادھورہ ہے ۔ چترالی ٹوپی کو کپھوڑ یا پکول بھی کہتے ہیں ۔ یہ ٹوپی چترال کے علاقے لوٹکوہ میں ہاتھ سے بناۓ گۓ کپڑے سے بنائی جاتی ہے ۔ جو بہت قیمتی ہوتی ہے۔ اس سبب یہ عام انسان کی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہے ۔

مگر لاہور اور سوات کے کارخانوں میں تیار شدہ کپڑے کی ٹوپیاں کافی حد تک سستی ہوتی ہیں ۔ اس ٹوپی کے پہننے سے شخصیت میں وقار اور عزت کا اضافہ ہوتا ہے

 

کھدر کا کپڑا

3

Source: Pinterest

پنجاب کا شہر کمالیہ کھدر کے کپڑے کے ہاتھ کی کھڈیوں کا مرکز ہے ۔ اس کپڑے کی صنعت اب معدوم ہوتی جارہی ہے ۔ مگر یہ کپڑا مضبوطی اور گرمی کے حساب سے بہت اعلی ہوتا ہے ۔ یہ کپڑا بیرون ملک بھی پاکستان کی شناخت سمجھا جاتا ہے ۔ اس کپڑے کی تیاری میں خاکی رنگ کا دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے ۔

اب ہاتھ کی کھڈیوں کے ساتھ ساتھ فیصل آباد میں اب کھدر کی تیاری کے لۓ مشینیں لگائی گئی ہیں ۔ لوگ سردی میں اس کپڑے کے لباس کا استعمال ذیادہ کرتے ہیں ۔ یہ گرم بھی ہوتاہے اور خوبصورت بھی ۔

To Top