زندگی کی ڈائری اچھی اور بری یادوں سے عبارت ہوتی ہے جب کبھی ورق پلٹائیں توکچھ پل اگر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرتے ہیں تو کچھ پل اداس بھی کر دیتے ہیں مگر ان کے علاوہ زندگی کے کچھ لمحے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو یاد کر کے پیشانی عرق آلود ہو جاتی ہے۔
بے اختیار نگاہیں ادھر ادھر دیکھنے لگتی ہیں کہ کہیں کسی کو پتہ نہ چل جاۓ ۔ ہم آپ کے ساتھ کچھ ایسے ہی پل شئیر کر رہے ہیں جو کہ زندگی کے کسی نہ کسی موقعے پر آپ پر بھی گزرے ہوں گے ۔
جب ہزار روکنے کے باوجود اسکول میں آپ واش روم جانے کے بجاۓ کلاس ہی میں فارغ ہو گۓ

Source: www.parhlo.com
جب ناک میں انگلی ڈال کے صفائی کر رہے ہوں اور اچانک آپ کو لگے کہ محفل میں بیٹھے سب لوگ آپ ہی کی جانب متوجہ ہیں

Source: FanSided
جب شادی کی تقریب میں بیٹھنے لگیں اور آپ کی پینٹ پھٹ جاۓ

Source: KizlarSoruyor
جب گرل فرینڈ کو ڈیٹ پر لے کر جائيں اور یاد آۓ کہ پرس تو گھر ہی بھول گۓ ہیں

Source: POPxo
جب نئے کپرے پہن کر نکلیں اور بائیک والا آپ پر کیچڑ اچھالتے گزر جاۓ

Source: The Truth About Cars
لوگوں کے ہجوم کے سامنے پھسل کر گر جائيں

Source: Askideas.com
جب آفس میں بیٹھے بیٹھے آنکھ لگ جاۓ اور آنکھ کھلے تو سامنے باس کھڑا ہو

Source: Tenor
جب نقل کرتے ہوۓ پکڑے جائيں

Source: Tenor
ایسے لمحات ہم سب کی زندگیوں میں ضرور آتے ہیں ان لمحات میں ہمارے احساسات بہت عجیب ہوتے ہیں مگر اتنا ضرور یقینی ہوتا ہے کہ ہم کبھی یہ نہیں چاہتے کہ یہ واقعات ہماری زندگی میں دوبارہ ہوں ۔ کچھ لوگ تو ان سب پلوں کی حفاظت زندگی کے ایک قیمتی راز کی طرح کرتے ہیں۔
یاد رکھیں جن سے آپ یہ پل چھپا رہے ہوتے ہیں ان کی زندگی میں بھی ایسے ہی کچھ پل ضرور ہوتے ہیں اس لۓ سب کچھ کہہ ڈالو ۔ کمنٹ میں اپنے ایسے واقعات ضرور شئیر کریں
