سپر مون جو کہ 14 نومبر 2016 کو دیکھا گیا اس کے بارے میں سائنس بھلے کچھ بھی کہے مگر یہ بات ثابت ہے کہ اپنی ذیادہ کشش ثقل کے سبب یہ نہ صرف بلند لہروں کی پیدائش کا سبب بنا بلکہ اس نے نجومیوں کے مطابق ہمارے ستاروں پر بھی گہرا اثر چھوڑا۔ نجومیوں کے مطابق سپر مون کے بروج پر اثرات کچھ اس طرح سے ہوۓ
برج حمل
سپر مون آپکی آمدنی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ نئے راستوں کا انتخاب کریں ۔ یہ نئے راستے ہی درحقیقت نئی منزلوں کا نشان ثابت ہو سکتے ہیں۔
برچ ثور
چاند درحقیقت آپ کے برج پر براہ راست اثر انداز ہو رہا ہے ۔ یہ آپ کے جوش و جذبے میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ آپ کے لئے محبت کے اظہار کا یہ بہترین موقع ہے۔
برج جوزا
یہ سپر مون روحانی طور پر آپ کی روح پر دستک دے گا اور روحانی توانائیوں میں اضافے کا سبب بنے گا۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے لئے امن کی نوید بن کر آۓ گا اور بڑے بڑے جھگڑوں کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔
برج سرطان
اس سپر مون کے اثرات کے تحت آپ دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کا پروگرام بنا سکتے ہیں۔ ہم مزاج لوگوں کی صحبت آپ کے لۓ خوشی کا سبب بن سکتی ہے۔
برج اسد
سپر مون اور اس کے آپ کے برج پر ہونے والے اثرات کے سبب آپ کی محنتوں کا صلہ ملنے کا وقت آ گیا ہے یہ وقت اپنے کیرئیر کے انتخاب کا بہترین وقت ہے ۔ اس وقت آپ کی ترقی کے راستے کوئی نہیں روک سکتا
برج سنبلہ
سپر مون آپ سے کہہ رہا ہے کہ یہ اپنے منصوبوں کو مکمل کرنے کا وقت ہے ۔ خود کو متحرک کریں ۔ اور ساتھ ساتھ نئے منصوبوں پر کام کرنا شروع کر دیں ۔ کیونکہ اس وقت سارے ادھورے کام مکمل ہو سکتے ہیں۔
برج میزان
اس برج کے حامل لوگ سپر مون کے اثرات کے باعث اپنے تعلقات پر توجہ دیں ۔ ناراض لوگوں کو منا کر اپںے ساتھ جوڑیں یہ لوگ آپ کی زندگی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
برج عقرب
اس برج پر سپر مون کا جادو سر چڑھ کر بولے گا، آپ کی تمام تر توجہ آپ کی محبت پر ہو گی۔ اپنے تعلقات کو مضبوط بنائیں۔ آپ ایک بہت حسین دل کے حامل ہیں ۔ یہ وقت اس کے اظہار کا بہترین وقت ہے۔
برج قوس
سپر مون کی چاندنی کا یہ وقت اپنے روزمرہ کے معمولات سے نکل آنے کا ہے کچھ وقت اپنے لۓ نکالیں اور روٹین سے ہٹ کر کچھ کام کرنے کی طرف توجہ مبذول کریں
برج جدی
چاند نے اپنے اثرات سے آپ کو بھی جگا دیا ہے ۔ہر وقت کام کام اور کام کو چھوڑ کر کچھ وقت اپنے ساتھی کے ساتھ گزاریں۔ آپ کی رومانیت عروج پر ہو گی ۔ اس وقت اپنی محبت کا ساتھ پانے کے لۓ کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔
برج دلو
سپر مون کے اثرات کے سبب اپنے خاندان کا خیال کریں ۔ ان کے لۓ کچھ خاص کریں اور اپنا وقت اپنے خاندان والوں کے ساتھ گزاریں۔
برج حوت
یہ سپر مون کی چاندنی راتیں ان لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں جو آپ کے ہم مزاج ہیں ۔ ویسے تو آپ اپنے دل کا حال کسی سے نہیں کہتے مگر یہ وقت کسی اپنے کو سب کچھ کہہ دینے کا ہے۔