تم مجھے جانتے نہیں کیا؟

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

تم مجھے جانتے نہیں کیا؟ جی ہاں یہ جملہ ہمارے معاشرے میں روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والا ایک عام جملہ بن چکا ہے بلکہ کسی جدید فیشن ٹرینڈ کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اب انسان کیسے سمجھائے کہ میں کونسی چلتی پھرتی ڈائریکٹری ہوں جو ہر راہ چلتے سے واقفیت رکھتا ہو یا آپ کونسا صدر پاکستان ہیں جنہیں 14 اگست اور 23 مارچ کو پوری قوم کے سامنے لا کر نمائش کے لئے پیش کیا جاتا ہے؟

ویسے اگر اوسط دیکھا جائے تو یہ جملہ سب سے زیادہ سڑک پر موجود سخت ڈیوٹی دیتے ٹریفک سارجنٹس کو سننے کو ملتا ہے جب وہ کسی شخص کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روک لیں۔ جرمانے کی پرچی نظر آنے کے بعد عموما یہی جملہ سننے کو ملتا ہے کہ تم مجھے جانتے نہیں کیا؟  مگر سارجنٹ کی جانب سے نظر انداز ہونے کے بعد اکثر معاملات میں تو چاچا،تایا،پھوپااور محلے داروں کے نام بھی گنوا دیے جاتے ہیں کہ شاید کسی کے وسیلے سے جان بخشی ہو سکے لیکن اگر یہ کوشش بھی رائیگاں جائے تو منت سماجت کا وقت شروع ہوتا ہے تاکہ جرمانے سے بچا جا سکے اس سیشن میں آواز کو انتہائی دھیمہ رکھا جاتا ہے اور سارجنٹ کے لئے سر اور جناب جیسے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں مگر فرض شناس اہلکار اپنی ڈیوٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے چالان کی پرچی ہاتھ میں تھمانا ہی مناسب سمجھتا ہے جس کے بعد عزت بچانے کا یہی واحد راستہ ہوتا ہے کہ سیلفی سٹک کا استعمال کرتے ہوئے فیسبک کی ویڈیو تیار کی جاتی ہے جس میں جی بھر کر ٹریفک سارجنٹ پر دل کی بھڑاس نکال لی جاتی ہے اور اس کے بعد فیسبک جانے اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہمیں بھی دنیا جانے تاکہ پھر فخر سے کہہ سکیں تم مجھے جانتے نہیں کیا؟ جی ہاں ارشد چائے والا کی طرح میں ہوں مظلوم چالان والا۔

خیر اس قسم کے تمام واقعات سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے ہمیشہ اس ملک کو اپنا ملک سمجھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ آپکی جان اور عزت دونوں محفوظ رہ سکیں اور یہی ملک کا باعزت شہری ہونے کا ثبوت ہے ویسے عزت بھی اسی میں ہے کیونکہ خدا کی لاٹھی تو بے آواز ہے لیکن قانون کی لاٹھی میں خطرناک آواز ہے اور یہ تاثیر بھی جادوئی رکھتی ہے

 

To Top